بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

بلاول کی آکسفورڈ کی فیس بھی قوم کے پیسے سے دی جاتی رہی، ہم وہ بھی واپس لیں گے، تحریک انصاف نے پیپلز پارٹی کے خلاف بڑے اقدام کا اعلان کردیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مواصلات مراد سعید نے کہاہے کہ بلاول بھٹو زر داری پر چی کی بنیاد پر بننے والے حادثاتی سیاستدان ہیں جو بھارت کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران فیس بھی پاکستانی قوم کی جیبوں سے گئی ہے ،ہم واپس لیں گے، آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران فیس بھی پاکستانی قوم کی جیبوں سے گئی ہے وہ فیس ہم واپس لیں گے،یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے۔

منگل کو حنا ربانی کھر کی طرف سے اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عالمی سطح پر ملک کا وقار بلند کیا، کل تک امریکہ ڈو مور کا مطالبہ کر رہا تھا آج امریکہ کہہ رہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر پاکستان کا مقدمہ لڑا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے ہمارے دو درخت اکھاڑے ہم نے ان کے دو طیارے مار گرائے۔ مراد سعید نے کہا کہ جب مسلح افواج اور قوم پاکستان کا دفاع کر رہی تھیں تو اس وقت بلاول بھٹو زرداری بھارت کا مقدمہ لڑ رہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ یہ باتیں وہ لوگ کر رہے ہیں جو مودی کو اپنی نواسی کی شادی میں بلاتے ہیں، سجن جندال کو بغیر ویزے کے مری لے جایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جب بھارت جاتے ہیں تو حریت رہنماؤں سے ملاقات نہیں کرتے۔ انہوں نے کہاکہ حسین حقانی آج بھی پاکستان کے خلاف زہر اگل رہا ہے،پیپلز پارٹی کی حکومت نے انہیں امریکہ میں سفیر مقرر کیا۔ انہوں نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو پرچی کی بنیاد پر بننے والا حادثاتی سیاستدان ہے جو پاکستان میں بھارت کا مقدمہ لڑ رہا ہے، جب پاکستان بھارت کے دو طیارے مار گرا رہا تھا تو اس وقت بلاول بھٹو زرداری کہہ رہا تھا کہ پاکستان دہشتگردوں کو پناہ دے رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ خرم دستگیر اور حنا ربانی کھر نے آج ایوان میں بات کی ہے‘

ہم ان کو یاد دلانا چاہتے ہیں کہ جب کلبھوشن یادیو کو سیکیورٹی اداروں نے گرفتار کرلیا تو اس وقت انہیں کلبھوشن کا نام لینے میں شرم محسوس ہوتی تھی۔ انہوں نے کہاکہ خواجہ آصف جب امریکہ جاتے تھے تو کہتے تھے کہ پاکستان دہشتگردوں اور کالعدم تنظیموں کو پناہ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب بلاول سے سوال کیا جاتا ہے کہ ایک سال کی عمر میں وہ ایک کمپنی کے ڈائریکٹر کیسے بن جاتے ہیں ان کے پاس جواب نہیں ہوتا۔انہوں نے کہاکہ آکسفورڈ میں تعلیم کے دوران فیس بھی پاکستانی قوم کی جیبوں سے گئی ہے وہ فیس ہم واپس لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب فالودے والے اور ریڑھی والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے ملتے ہیں تو بلاول کو غصہ آتا ہے‘ کل انہوں نے ایوان میں عمران خان کے والد کو نشانہ بنایا لیکن وہ بھول گئے کہ وہ اس وقت ابو بچاؤ تحریک چلا رہے ہیں،ان کے والد دنیا میں مسٹر 10 پرسنٹ کے نام سے مشہور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے وزیراعظم بننے سے دنیا میں پاکستان کی عزت و وقار میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملائیشیا‘ ایران‘ متحدہ عرب امارات‘ سعودی عرب اور جہاں بھی عمران خان جاتے ہیں وہاں پاکستان کی عزت ہوتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بے گھروں کے لئے پناہ گاہیں بنائیں لیکن تھر میں دو سال کے عرصے میں 15سو بچے مر گئے۔

سندھ ہائی کورٹ میں ان کے آئی جی خود رپورٹ جمع کراتے ہوئے اعتراف کرتے ہیں کہ پولیس اہلکار بھتہ خوری میں ملوث ہیں۔ مراد علی شاہ کے حلقے میں جب دھماکہ ہوتا ہے تو زخمیوں کو لے جانے کے لئے ایمبولینس موجود نہیں ہوتی۔ انہوں نے کہاکہ کل کراچی میں غلط انجکشن لگنے سے ایک معصوم بچی بلک بلک کر انتقال کر گئی، یہ سب ان کے منہ پر ایک طمانچہ ہے۔ سٹیٹ بنک کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں سب سے زیادہ غربت ہے۔ جو لوگ آج نعرے لگا رہے ہیں ان سے میں یہ کہتا ہوں کہ شرم و حیا بھی کوئی چیز ہوتی ہے۔ پیپلز پارٹی کا چیئرمین وصیت اور پرچی کی بنیاد پر آگے آیا ہے جو ایک لفظ بھی پرچی کے بغیر نہیں بول سکتا،ان کے ایک ایک نوالے میں بھی ان کی ذاتی محنت شامل نہیں ہے۔

ان کی جیبوں میں سندھ کے غریبوں کا پیسہ ہے۔ سندھ میں تعلیم‘ علاج‘ پولیس‘ سڑکیں سب کچھ تباہ ہوگیا ہے اور ان کا پیسہ زرداری اور ان کے خاندان کی جیب میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ ان کا منشور یہی ہے کہ ہر سڑک اور ہر منصوبہ بے دھڑک کھاؤ ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول سن لیں کہ ان کی چوری پکڑی جا چکی ہے‘ احتساب شروع ہو چکا ہے۔ یہ جتنی مرضی شور مچائیں ان کی جیبوں سے قوم کا پیسہ واپس نکالیں گے۔ نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن عطاء اللہ نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مقدمہ کیا لڑیں گے وہ تو سندھ کا مقدمہ ہار چکے ہیں‘ کراچی پر توجہ اور کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے یہاں سے صوبے کی بات سامنے آرہی ہے‘ کراچی میں ہسپتال ٹھیکوں پر دیئے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں غلط انجکشن لگانے سے اموات کی تعداد بڑھ رہی ہے، تھر میں 47 بچے بھوک سے مر گئے‘ بتایا جائے کہ وہاں کس کی حکومت ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں پینے کا پانی نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…