جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شہباز شریف او صاحبزادوں کیخلاف مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ،ملزم شاہد رفیق نے زبان کھول دی،پانچویں ملزم آفتاب محمود بھی گرفتار،سنسنی خیز انکشافات

datetime 23  اپریل‬‮  2019 |

لاہور (این این آئی) سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف او رانکے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نیب نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کوگرفتار کر لیا ۔

نیب کے مطابق لاہور: ملزم آفتاب محمود کی گرفتاری نیب لاہور کے زیر حراست ملزم شاہد رفیق سے جاری تحقیقات میں ہونیوالے انکشافات پر عمل میں لاء گئی ہے ۔دونوں ملزمان آپس میں کزن ہیں جبکہ باہمی رضامندی سے کروڑوں روپے غیرقانونی طور پر شریف فیملی کا اکاؤنٹس میں منتقل کرتے رہے۔نیب لاہور حکام کی جانب سے ملزم شاہد شفیق کو دو روز قبل گرفتار کیا گیا جس سے جاری تحقیقات میں اہم پیشرفت اور شواہد حاصل ہوئے ۔ملزم آفتاب محمود ’’عثمان انٹرنیشنل‘‘ نامی فارن کرنسی ایکسچینج بیک وقت لندن اور برمنگھم سے آپریٹ کرتا رہا اورغیرقانونی طور پر حمزہ شہباز، سلمان شہباز اور دیگر کے اکاؤنٹس میں بوگس ٹی ٹی لگاتا رہا۔نیب کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان میں فضل داد، قاسم قیوم، محمد مشتاق اور ملزم شاہد رفیق شامل ہیں اور اب پانچویں گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔نیب کے مطابق اب تک کی تحقیقات میں نیب کی ٹیمیں شہباز شریف فیملی کیخلاف کم وبیش 3 ارب کی مبینہ منی لانڈرنگ کے شواہد حاصل کرچکی ہیں۔تحقیقات کو مزید آگے بڑھانے کیلئے گرفتار ملزم آفتاب محمود کو آج ( بدھ) احتساب عدالت کے روبرو پیش کر کے 15روزہ جسمانی ریمانڈ کے حصول کی استدعا کی جائے گی ۔ سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف او رانکے صاحبزادوں حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کیخلاف جاری آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، نیب نے شریف فیملی کیلئے مبینہ منی لانڈرنگ کے الزام میں پانچویں ملزم آفتاب محمود کوگرفتار کر لیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…