ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام ،عمران خان کا سنگین الزام

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکردو(نیوزڈیسک)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ بلدیاتی انتخابات سے خیبر پختون خوا میں انقلاب آئےگا . بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے . عوام غلط لوگوں کووٹ دیکر اپنا نقصان نہ کریں . پاک چین اقتصادی راہداری سے خیبرپختونخوا کو بہت فائدہ ہوگا .خیبرپختونخوا میں ڈیم بنانے اور سڑکوں کے نظام میں بہتری کے لئے کام کریں گے
. بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق ہم دلائیں گے۔بلدیاتی انتخابات کے سلسلے میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کے کارڈ سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام سے اپیل ہے کہ وہ بے نظیر کارڈ ضرور لیں لیکن غلط لوگوں کو ووٹ دے کر اپنا نقصان نہ کریں بلکہ سچ اور حق کے لئے کھڑے ہوتے ہوئے نظریئے کو ووٹ دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری سے خیبرپختونخوا کو بہت فائدہ ہوگا، آنے والے دنوں میں گلگت بلتستان کے حالات بدلنے والے ہیں اور خیبر پختونخوا میں بلدیاتی الیکشن سے انقلاب آئے گا اور مجھے پورا یقین ہے اسی سال انتخابات ہوں گے۔چیرمین تحریک انصاف نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں پولیس کے محکمے میں کوئی سیاست دان سفارش نہیں کرسکتا اور اس میں ایک بھرتی بھی بوگس ثابت نہیں ہوسکتی لیکن دیگر صوبوں کی پولیس سیاسی ہے جب کہ خادم اعلی پنجاب پولیس کے ذریعے لوگوں کی جانیں لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ڈیم بنانے اور سڑکوں کے نظام میں بہتری کے لئے کام کریں گے اور پشاور کی طرح گلت بلتستان میں بھی شوکت خانم اسپتال بنائیں گے۔پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن میں جو معاملات چل رہے ہیں۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اسی سال دوبارہ انتخابات ہوں گے۔حکمران سرمایہ کاری کے لئے دوسروں سے بھیگ مانگتے ہیں اور اپنے پیسے ملک سے باہر چھپا رکھتے ہیں۔عمران خان نے کہا کہ اصلی جمہوریت میں اقتدار عوام کو منتقل ہوتا ہے۔ خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں، دیگر صوبوں کے عوام حکمرانوں سے سوال کریں کہ بلدیاتی انتخابات کیوں نہیں کرائے جارہے۔ بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق ہم دلائیں گے عمران خان نے کہاکہ آصف علی زرداری اور نواز شریف کے اربوں روپے ملک سے باہر بینکوں میں موجود ہیں۔ جب تک عوام حکمران کا احتساب نہیں کریں گے حقیقی جمہوریت نہیں آسکتی

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…