ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

کفایت شعاری بھی شرما گئی !مہنگائی بڑ ھ گئی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا ،ہر ماہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد لینے والے اراکین پختونخوا اسمبلی نے تنخواہوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کردیا، سپیکر کی بھی حمایت

datetime 22  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(اے این این)خیبر پختونخوا اسمبلی ارکان نے تنخواہوں میں مزید اضافے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی بڑ ھ گئی موجودہ تنخواہ میں گزارہ نہیں ہوتا۔خیبر پختونخوا کے اراکین اسمبلی لاکھوں روپے کی تنخواہوں کی وصولی کے باوجود بھی خوش نہیں۔ صوبائی اسمبلی کا ایک رکن موجودہ وقت میں 80 ہزار روپے تنخواہ وصول کر رہا ہے دیگر مراعات بھی شامل کرلی جائیں تو بات 1 لاکھ 54 ہزار سے زائد روپے تک پہنچ جاتی ہے، اسمبلی اجلاسوں

کے دوران ٹی اے ڈی اے کی مد میں ملنے والے الائونسز اس کے علاوہ ہیں۔ اسمبلی کے سپیکر نے بھی اراکین اسمبلی کی جانب سے اضافے کی تائید کر دی۔شہریوں کا کہنا ہے صوبائی خزانے پر پہلے ہی بوجھ ہے، کفایت شعاری اور بچت کا نعرہ لگانے والے عوام کا بھی تو سوچیں۔ اراکین اسمبلی کی شاہانہ تنخواہیں اور مراعات کے باوجود مزید اضافے کے مطالبے سے غربت کے مارے عوام میں بے چینی اور مایوسی پھیلنے میں اضافے کے خدشات ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کان پکڑ لیں


ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…