منگل‬‮ ، 03 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان کی کابینہ میں نظریاتی چہرے غائب ، 22سال کی جدوجہد کے نتیجے میں کتنے رہنما اقتدار کا حصہ بن پائے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 22  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی کابینہ میں پی ٹی آئی کے نظریاتی چہرے غائب ۔وزراء اور مشیروں کی اکثریت کا تحریک انصاف سے کوئی دیرینہ تعلق نہیں۔غیر منتخب افراد مشیر بن کر کابینہ کا حصہ بن گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد میں ان کا ساتھ دینے والوں میں سے صرف شیریں مزاری، علی زیدی اور مراد سعید ہی کابینہ میں شامل نظر آتے ہیں۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر داخلہ اعجاز شاہ،زبیدہ جلال،عمر ایوب،محبوب سلطان، پرویز خٹک، غلام سرور خان، شفقت محمود سمیت کئی افراد پی ٹی آئی کا یقینی اقتدار دیکھ کر کچھ عرصہ قبل پی ٹی آئی میں شامل ہوئے اورپی ٹی آئی کی ٹکٹ پر منتخب ہو کر وزیر بن گئے۔شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان پیپلز پارٹی کی کابینہ میں بھی وزیر رہے۔جب کہ زبیدہ جلال،غلام سرور خان،عمر ایوب،مخدوم خسرو بختیار،طارق بشیر چیمہ اور شیخ رشید مشرف دور میں کابینہ کا حصہ رہے۔تحریک انصاف کی اتحادی جماعت نے مشرف، پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے دور میں اقتدار میں اپنا حصہ وصول کیا۔تاہم پاکستان تحریک انصاف کے وہ کارکنان جو کہ عمران خان کے لیے 22 سال سے جدو جہد کر رہے ہیں اور ہر موقع پر عمران خان کے ساتھ رہے وہی غائب ہیں۔واضح رہے ندیم افضل چن ،فردوس عاشق اعوان اور صمصام بخاری پیپلز پارٹی کے سابق رہنما ہیں۔تینوں رہنما تحریک انصاف کی حکومت میں اہم عہدوں پر فائز ہیں۔ندیم افضل چن وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ہیں۔صمصام بخاری پنجاب کے وزیر اطلاعات ہیں جبکہ فردوس عاشق اعوان مشیر اطلاعات کا اہم عہدہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوچکی ہیں ۔



کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…