اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان نےچوہدری نثار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبر مسترد کردی،نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہم ایک ٹیم ورک کے ساتھ کام کررہے ہیں ،چوہدری نثار کو کون سپورٹ کرے گا ؟ ہماری سپورٹ چودھر ی نثار کو کیوں ہوگی ، وہ تو ہماری سیٹ سے منتخب ہی نہیں ہوئے تو پھر ہم ان
کو کیوں وزیر اعلیٰ پنجاب بننے کیلئے سپورٹ کریں گے؟ میں کل وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملاقات کروں گی اور مل جل کر کام کریں گے ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ چوہدری نثار رواں ہفتے پی ٹی آئی میں شامل ہو جائینگے جس کے بعد وہ ممبر پنجاب اسمبلی اٹھا ئینگے اور ان کو عثمان بزدار کی جگہ پنجاب کا نیا وزیر اعلیٰ بنا دیا جائیگا۔