جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان نے سانحہ ہزارگنجی کے شہداء کے خاندانوں کیلئے بڑا اعلان کردیا

datetime 21  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سانحہ ہزارگنجی میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر ہمیں دلی افسوس ہے اور یہ انتہائی ظلم ہے،انسانی جانوں کا کوئی نعم البدل نہیں ہے،ہم اس مشکل گھڑی میں ہزارہ کمیونٹی اور دیگر اقوام کے شہید ہونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ یہ بات وزیراعظم عمران خان نے یہاں سانحہ ہزارگنجی میں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے کہی۔

وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملدرآمد کرانا انتہائی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں دہشت گردی اور انتہاء پسندی کا خاتمہ کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کا فرض بنتاہے کہ وہ اس ملک کے شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کریں اور انشاء اللہ ہم اس مشن کو پورا کریں گے اور وہ دن دور نہیں کہ ہم اس ملک میں اپنے عوام کو ایک پرامن ماحول فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصرکی یہ کوشش ہے کہ وہ عوام کے درمیان تفرقات پیدا کریں اور افراتفری پھیلائیں لیکن ہم سب نے مل کر دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری افواج، سیکورٹی فورسز ،پولیس ، ایف سی اور عوام نے بے حد قربانیاں دی ہیں اور انہی قربانیوں کی بدولت آج سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے لواحقین کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ ہزارگنجی واقعہ میں ملوث افراد اور دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور امن و امان کے قیام کے س معاملے میں کسی قسم کی رو رعایت نہیں برتی جائے گی۔ وزیراعظم نے شہداء کے خاندانوں کیلئے نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم میں 5 فیصد کوٹے کااعلان بھی کیا۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کی اور شہداء کے ایصال ثواب اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ قبل ازیں جب وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے تو ایئرپورٹ پر گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ان کا استقبال کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…