جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

شہبازشریف سے رابطوں کی خبریں،شریف برادران کی جانب سے ماضی کی تلخیاں بھلا کر مل کر آگے بڑھنے کی مبینہ پیشکش ، چوہدری شجاعت نے جواب دے دیا

datetime 21  اپریل‬‮  2019 |

لندن/لاہور(این این آئی ) پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے شہبازشریف سے مبینہ رابطوں اور شریف برادران کی جانب سے ماضی کی تلخیاں بھلا کر مل کر آگے بڑھنے کی پیشکش کی اطلاعات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری طرف سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی،

شہبازشریف سے نہ تو رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی امکان ہے۔ چودھری شجاعت حسین نے میڈیا کے سوالات کے جواب میں کہا کہ نوازشریف کے وزیراعظم بننے کے بعد اجلاس میں جب ان کی خوشامد کی جا رہی تھی تو میں نے کھڑے ہو کر ان کو کہا تھا کہ وہ منافقت سے پرہیز کریں، چاپلوسوں سے دور رہیں ۔ان میں میں نہیں آنی چاہئے لیکن افسوس ہے کہ تینوں میں سے میرے کسی مشورہ پر عمل نہیں کیا گیا اور آج وہ یہ دن دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افہام و تفہیم کی باتیں کرنے سے پہلے شہبازشریف اور ان کے بھائی نوازشریف کو بھی چاہئے کہ وہ نوازشریف کو دئیے گئے میرے پہلے مشورہ منافقت سے پرہیز پر عمل کریں۔ چودھری شجاعت حسین نے عمران خان کے بارے میں ایک سوال پر کہا کہ وہ نیک نیتی سے مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں، ہم ان کی حمایت کر رہے ہیں اور ملک کو درپیش اقتصادی مشکلات، مہنگائی اور بیروزگاری کے خاتمہ کیلئے سب کو ان کا ساتھ دینا چاہئے۔  پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے شہبازشریف سے مبینہ رابطوں اور شریف برادران کی جانب سے ماضی کی تلخیاں بھلا کر مل کر آگے بڑھنے کی پیشکش کی اطلاعات کو سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ میری طرف سے کوئی پیشکش نہیں ہوئی، شہبازشریف سے نہ تو رابطہ ہوا ہے اور نہ ہی کوئی امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…