اسلام آباد (صباح نیوز) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ جب تک سابق صدر آصف علی زرداری گنہگار ثابت نہیں ہوتے میں انہیں کرپٹ نہیں کہہ سکتی۔ جعلی بینک اکائونٹس کیس میں جس طرح میرے سامنے حقائق آ رہے ہیں اور جس طرح
نیب اس کیس کو آگے لے کر چل رہا ہے، اربوں روپے کی اکائونٹس میں ٹرانسفرز اور ٹرانزایکشنز ہیں تو حقائق تو اسی طرف لیکر جاتے ہیں کہ دال میں کچھ نہ کچھ کالا ہے اور جب یہ ثابت ہو جائے گا تو پھر میں اس کی بنیاد پر میڈیا پر آ کر برملا کہوں گی کہ یہ حقائق ہیں اور اس کی بنیاد پر یہ کرپٹ ہیں۔