جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

اسد عمر اور حفیظ شیخ میں کیا فرق ہے؟وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا

datetime 20  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کے لئے دل میں رحم پیدا کریں، وزراء حقائق ضرور بتائیں لیکن عوام کو خوف میں مبتلا نہ کریں۔ حکومت میں کوئی مستقل طور پر نہیں آتا، کارکردگی نہ دکھانے والے گھر جائیں گے۔ وفاق اورصوبائی حکومتوں کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر ہو رہی ہے اسد عمر اچھے آدمی ہیں خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ میں آئیں۔ جبکہ میڈیا اور ٹاک شوز میں حکومتی موقف جارحانہ انداز میں پیش کیا جائے۔

ہفتہ کے روز بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسد عمر اچھے آدمی ہیں ہماری خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ میں آئیں۔اسد عمر دوبارہ کابینہ میں آنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے جبکہ ان کی واپسی کی صورت میں کابینہ کو فائدہ ہو گا وزیراعظم نے کہا کہ حکومت میں کوئی مستقل طور پر نہیں آتا عوام اور ملک کی خدمت کرنے والا رہے گا باقی سب گھر جائیں گے انہوں نے کہا کہ وفاق کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومتوں کی کارکردگی پربھی نظر ہے اور کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر ہو رہی ہے عمران خان نے کہا ہے کہ و زراء عوام کے لئے دل میں رحم پیدا کریں حکومت میں آنے کا مقصد عوامی فلاح کے منشور پر علمدرآمد ہے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ایک بار معیشت مستحکم ہوئی تو آسانی سے ٹیک آف کر جائیں گے وزیراعظم نے کہا کہ پارٹی ترجمان حکومتی موقف جارحانہ انداز میں پیش کریں اورمیڈیا ٹاک میں مکمل معلومات اور تیاری کے ساتھ شرکت کریں اور اپوزیشن کے پروپیگنڈے کے بر عکس عوام کو اصل حقائق سے آگاہ رکھیں جبکہ وزراء عوام کو حقائق ضرور بتائیں عوام کو ڈرائیں نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ عاجزی اور خدمت میرا نصب العین ہے۔دریں اثناء نجی ٹی وی نے دعویٰ کیا ہے کہ ،وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت بنی گالہ میں پارٹی رہنماؤں کے اجلاس کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کی تعریف کی اور کہا کہ اسد عمر اچھے آدمی ہیں، خواہش ہے کہ وہ دوبارہ کابینہ میں آئیں اگر وہ دوبارہ کابینہ میں آنا چاہیں تو انہیں کابینہ میں شامل کریں گے، اسد عمر کو کابینہ میں واپس لانے کا فائدہ ہوگا۔وزیر اعظم نے کہا کہ معاشی بحران بڑا ہے اور لوگوں کا اعتراض تھا کہ اسد عمر بڑے معیشت دان نہیں ہیں، حفیظ شیخ عالمی اور ملکی معیشت کے امور کو جانتے ہیں، انہوں نے گزشتہ ادوار میں بھی ملک کو معاشی بحرانوں سے نکالا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…