جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

نامزد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ،آتے ہی آئندہ کی حکمت عملی کا اعلان کردیا

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)نئے نامزد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں ،سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نامزد مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ دبئی سے پاکستان پہنچ گئے ہیں و ہ  ہفتہ کو ذمہ داریاں سنبھالیں گے، انہوں نے معاشی فیصلوں کے لیے اپنا روڈ میپ تیار کر لیا ۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ معاشی فیصلے جذباتیت سے نہیں ، سوچ سمجھ کر کرنا ہونگے۔انہوں نے کہاکہ معاشی فیصلوں میں ملک کا مفاد مقدم ہوگا۔قبل ازیں ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ بنائے جانے کا باقاعدہ

نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔کیبنٹ ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق صدر مملکت کی ہدایت پر وزیراعظم نے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کو مشیر خزانہ مقرر کر دیا ہے۔حکومتی اعلامیے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے پاس ریونیو اور اقتصادی امور کا بھی چارج ہو گا۔اعلامئے کے مطابق ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گا۔دوسری جانب صدر مملکت نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کا استعفیٰ بھی منظور کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق نامزد مشیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ دبئی سے اسلام آباد پہنچ گئے، ہفتہ کو چارج سنبھالیں گے ۔



کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…