پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

نوازشریف اورمریم نواز کے خلاف ایک اور کیس سامنے آگیا ،حیرت انگیز انکشافات

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کے خلاف نیب راولپنڈی کا ایک اور کیس سامنے آ گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع نے بتایا کہ سابق حکمران خاندان کے خلاف سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔نیب ٹیم نواز شریف کی ضمانت ختم ہونے کے بعد جیل میں ان کا بیان لے گی، سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کے کیس میں فواد حسن فواد سے لاہور جیل میں بیان لے لیا گیا ہے۔نیب ذرائع ے مطابق شاہد خاقان عباسی کا بھی سرکاری گاڑیوں کے

غلط استعمال کیس میں بیان لیا جا چکا ہے۔نیب ذرائع کے مطابق اس کیس میں آئی بی کے سابق سربراہ آفتاب سلطان کو بھی بیان کیلئے طلب کیا گیا مگر وہ پیش نہ ہوئے، گاڑیوں کے کیس میں وزارت خارجہ کے متعلقہ افسروں سے بھی بیانات لیے جا چکے ہیں۔نیب ذرائع نے بتایا کہ نوازشریف اور ان کے اہل خانہ پر 30 سرکاری گاڑیوں کے غلط استعمال کا الزام ہے، یہ بی ایم ڈبلیو گاڑیاں سارک کانفرنس کے موقع پر وزارت خارجہ نے خریدی تھیں۔نیب ذرائع کے مطابق نیب راولپنڈی گاڑیوں کے غلط استعمال کے متعلق نامعلوم شکایت پر تحقیقات کر رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…