جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

شہنشاہ جذبات محمد علی کی88 ویں سالگرہ منائی گئی

datetime 19  اپریل‬‮  2019 |

لاہور(این این آئی)شہنشاہ جذبات کے لقب سے مشہور پاکستان کے لیجنڈ اداکارمحمد علی کی 88 ویں سالگرہ منائی گئیں۔برسوں فلمی دنیا پرراج کرنے والے پاکستان کے معروف اداکارمحمد علی 19 اپریل 1931 کو ہندوستان کے شہررام پورمیں پیدا ہوئے اورتقسیم برصغیر کے بعد پاکستان آکر

انہوں نے 1956 میں ریڈیوپاکستان حیدرآباد سے اپنے فنی کیریئرکا آغازکیا۔ بعد ازاں وہ ریڈیو پاکستان کراچی منتقل ہوگئے۔ محمد علی کی بھرپورآوازنے انہیں ایک بہترین براڈ کاسٹرکی حیثیت سے منوایا اور انہیں فلمی دنیا تک پہنچانے میں بھی ان کی آواز نے اہم کردار ادا کیا۔محمد علی نے 1962 میں فِلم ‘چراغ جلتا رہا’ سے بطورولن فلمی کریئرکا آغاز کیا اور ابتدائی چند فلموں میں منفی کردار نبھائے، بطور ہیرو ان کی پہلی ’مسٹرایکس‘ تھی لیکن فلم ’شرارت‘ ’مسٹر ایکس‘ سے پہلے ریلیز ہوگئی۔ محمد علی کی شہرت کا آغاز 1964 میں ریلیزہونے والی فلم ‘خاموش رہو’ سے ہوا، اسی فلم پر انہوں نے بطور معاون اداکار نگار ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ اداکار محمد علی نے اپنے پورے کیریئر میں 10 نگار ایوارڈز حاصل کیے۔فلم ’صاعقہ‘، ’آس‘،’ آئینہ اور صورت‘، ’انسان اور آدمی‘ اداکار محمد علی کی ایسی فلمیں ہیں جن میں ان کی اداکاری عروج پر رہی۔ اداکار محمد علی ایشیاء کے 25 بہترین اداکاروں کی فہرست میں شامل ہیں۔ انھوں نے 275 کے قریب فلموں میں کام کیا جن میں اردو، پنجابی، پشتو، بنگالی اور ہندی فلمیں شامل ہیں۔ پاکستانی فلم انڈسٹری کے مایہ ناز اداکار محمد علی کا انتقال 19 مارچ 2006 کو ہوا تاہم وہ آج بھی اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں بستے ہیں۔اداکار محمد علی کو فلم انڈسٹری کے لیے بہترین خدمات انجام دینے پر پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز سے بھی نوازا جاچکا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…