جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

کابینہ میں ردوبدل ،حفیظ شیخ مشیر خزانہ ،اعجاز شاہ ،فردوس عاشق عوان کو اہم وزارتوں میں تعینات کردیاگیا،وزیراعظم آفس نے تفصیلات جاری کردیں

datetime 18  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں رد بدل کر تے ہوئے اعجاز احمد شاہ کووزیرداخلہ ،ڈاکٹر حفیظ شیخ کو مشیر خرانہ اور ڈاکٹر فردوس عاشق عوان کو معاون خصوصی وزیر اطلاعات مقرر کر دیا ہے ۔جمعرات کو ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق فواد چوہدری کو وزارت اطلاعات سے ہٹا کر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کا وزیر مقرر کیا گیاہے ۔ ترجمان کے مطابق غلام سرور خان ایوی ایشن ،اعجاز احمد شاہ وفاقی وزیر داخلہ اورشہر یار آفریدی کو وزیر مملکت برائے سیفران مقر رکیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی وزیر میاں سومرو سے ایوی ایشن کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے ۔ترجمان کے مطابق حفیظ شیخ وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ہونگے جبکہ اعظم سواتی کو پارلیمانی امور کی وزارت دے دی گئی ہے ۔ترجمان کے مطابق فردوس عاشق عوان معاون خصوصی برائے اطلاعات ہو نگی اورظفر اﷲمرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی صحت ہونگے ۔ترجمان وزیر اعظم آفس کے مطابق ندیم بابر وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ڈویژن ہونگے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…