اسلام آباد (این این آئی)ایک اور بڑا تنازعہ کھڑا ہوگیا، تین وفاقی وصوبائی وزراء کے خلاف کرپشن اور اقربا پروری کی شکایات ،وزیراعظم نے بڑا حکم جاری کردیا،تین وفاقی وصوبائی وزراء کے خلاف شکایات پر وزیراعظم نے تحقیقات کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ وزیراعظم عمران خان نے ایک سول تحقیقاتی ادارے کو
تحقیقات کی ہدایات جاری کیں۔ دو وفاقی اور ایک صوبائی وزیر کے خلاف مبینہ طور پر کرپشن اور اقربا پروری کی شکایات ملی تھیں۔ذرائع نے کہا کہ سول تحقیقاتی ادارے کو ان وزراء کے اکاؤنٹس بھی چیک کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سول تحقیقاتی ادارے کو ان وزراء کے خلاف مکمل رپورٹ دینے کے لیے 15 دن کاوقت دیاگیا ہے۔