جمعہ‬‮ ، 29 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عقلمند بچوں کی خواہشمند ماﺅں کیلئے تین مفید غذائیں

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک) ذہانت قدرت کی عظیم نعمت ہے اور قدرت نے اس کا دارومدار صرف جینز پر نہیں رکھا بلکہ حاملہ ماﺅں کی خوراک کا بھی اس پر گہرا اثر ہوتا ہے۔ سکاٹ لینڈ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کی ذہانت کے لئے ضروری ہے کہ ان کی مائیں حمل کے دوران مچھلی، دودھ اور پنیر جیسی غذائیں استعمال کریں تاکہ بچے کے دماغ کی نشوونما درست طور پر ہوسکے۔ گلاسگو یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایک ہزار سے زائد خواتین پر تحقیق کے بعد معلوم کیا ہے کہ جن خوتین کی خوراک میں آئیوڈین فراہم کرنے والی غذاﺅں کی کمی تھی ان کے بچوں کی ذہانت اوسط سے کم تھی۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ دماغ کی نشوونما کے لئے آئیوڈین ایک بنیادی جزو ہے جو کہ تھائیرائیڈ ہارمون کی افزائش میں مدد دیتا ہے اور اس کی کمی کی وجہ سے دماغ اور عصبی نظام کمزور رہ جاتا ہے۔ تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ حاملہ خواتین کے بچوں کی ذہنی صحت کے لئے بہت ضروری ہے کہ یہ خواتین سمندری مچھلی، دودھ اور پنیر جیسی غذائیں استعمال کریں۔ اگرچہ بعض ممالک میں نمک میں آئیوڈین شامل کیا جاتا ہے لیکن اس کی افادیت کے بارے میں اتفاق رائے نہیں پایا جاتا۔ ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے مطابق روزانہ خوراک میں 250 مائیکروگرام آئیوڈین شامل ہونا چاہیے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…