منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کیخلاف خیبر پختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کے استعمال پرنیب کی تحقیقات میں کیا فیصلہ ہوا؟ نجی ٹی وی کا انکشاف

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)خیبرپختونخوا حکومت کا ہیلی کاپٹر بطور پارٹی چیئرمین استعمال کرنے سے متعلق وزیراعظم عمران خان کے خلاف نیب نے تحقیقات بند کردی گئیں۔ نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ کیس پرتحقیقات 8 ماہ قبل مکمل کرنے کے بعد مذکورہ فائل خیبرپختونخوا نیب سے ہیڈکوارٹر بجھوائی گئی تھی۔کیس کی فائل میں

وزیراعظم عمران خان سے طلب کیا گیا تحریری جواب بھی شامل نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نیب پشاور میں پیشی کے دوران پوچھے گئے سوالات کے جوابات کو ہی وزیر اعظم عمران خان کا جواب تصور کیا گیا ۔نیب ذرائع کے مطابق 8 ماہ سے مذکورہ فائل کو نیب کی کسی بھی ایگزیکٹیو بورڈ میٹنگ میں زیر غو لایا گیا نہ ہی نیب خیبر پختونخوا کو مزید کسی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے۔نجی ٹی وی کے مطابق معاملے پر نیب ہیڈکوارٹر میں تعینات ترجمان سے رابطہ کیا تاہم ان کی جانب سے نہ ہی فون پر موقف دیا گیا نہ بجھوائے گئے تحریری سوالات کے جوابات دیئے گئے۔ یاد رہے وزیراعظم عمران خان نے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے سے متعلق کیس میں 8اگست 2018کو اپنا بیان قومی احتساب بیورو(نیب) خیبرپختونخوا میں ریکارڈ کرا یا تھا۔نیب ذرائع کے مطابق عمران خان ایک گھنٹہ 10 منٹ نیب دفتر میں موجود رہے ، نیب ٹیم نے 30 منٹ تک عمران خان سے سوالات کیے تھے ۔وزیراعظم عمران خان نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہوں نے کبھی حکومتی ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا بلکہ وہ ہمیشہ صوبے کے سابق وزیراعلی پرویز خٹک کے ہمراہ سفر کرتے رہے ۔ترجمان نیب نے بتایا کہ عمران خان کے وکیل بابراعوان نے کیس سے متعلق دستاویزات نیب ٹیم کے حوالے کیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…