جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

قرضوں کا اژدھا معیشت کو کبھی بھی ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہونے دیگا : اشرف بھٹی

datetime 17  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ قرضوں سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر معیشت کی ترقی کا خواب کبھی بھی پورا نہیں ہو سکتا، غیر ضروری اخراجات میں کٹوتی اور کھربوں روپے مالیت کی بیکار پڑی سرکاری اراضی کو مارکیٹ ویلیو کے مطابق نجی شعبے کو لیز یا سالانہ بنیادوں پر کرائے پر دے کر اس سے حاصل ہونے والی رقم کو قرضے اتارنے کیلئے مختص کیا جائے ۔

اپنے ایک بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ عالمی اداروں کی پاکستان کی معیشت کے حوالے سے رپورٹس پوری قوم کے لئے تشویش کا باعث ہیں۔ حکومت دعوؤں کے باوجود قر ض اتارنے کے لئے کوئی پالیسی نہیں دے سکی بلکہ ملک پر مزید اربوں روپے کا قرض چڑھا دیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جیسا غریب ملک روزانہ سود کی مد میں اربوں روپے کی ادائیگی کا متحمل نہیں نہیں ہو سکتا۔ ہمارا پہلے روز سے مطالبہ ہے کہ حکومت سب سے پہلے بیرونی قرضوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی پالیسی بنائے ۔ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرنا ہوگا اور چادر دیکھ کر پاؤں پھیلانا ہوں گے۔ وفاقی و صوبائی وزراء اور بیوروکریٹس کو حاصل مراعات پر پابندی عائد کی جائے ۔ سرکاری محکموں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کیا جائے اور اس کے بعد انہیں اپنا بوجھ خود اٹھانے کا پابند کیا جائے ۔ اشرف بھٹی نے کہا کہ جب تک ہم عالمی اداروں سے قرضے لیتے رہیں گے ہماری بقاء اور سلامتی خطرات سے دوچار رہے گی اور ہم کبھی بھی ترقی یافتہ ممالک کی صف میں شامل نہیں ہو سکتے ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…