اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت نے جنوبی پنجاب صوبے کی طرف اہم قدم اٹھا لیا،جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ کویکم جولائی سے فنکشنل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اورپنجاب حکومت نے تمام انتظامی اداروں سے بجٹ تجاویز مانگ لیں ۔
نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے انتظامی اداروں کو مراسلہ تحریرکردیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ تمام انتظامی ادارے محکمہ فنانس کو ایک ہفتے میں تجاویز ارسال کریں ،تمام محکموں کے سیکرٹریز بجٹ تجاویز کو 30 اپریل تک فائنل کر کے بھجوائیں۔