جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبریں، اسد عمر کو ہٹایا جارہا ہے یا نہیں ؟وزیراعظم عمران خان کے ترجمان نے فیصلہ سنا دیا

datetime 15  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) ترجمان وزیراعظم ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے ترجمان ندیم افضل چن نے وفاقی کابینہ میں ردوبدل کے حوالے سے میڈیا میں چلنے والے خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں تبدیلی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، میڈیا پر چلنے والی خبریں بے بنیاد اور من گھڑت ہیں۔

ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیر اعظم وفاقی کابینہ کی کارکردگی کا جائزہ ہر اجلاس میں لیتے ہیں اور وزرا کے قلمدان تبدیل کرنا وزیر اعظم کی صوابدید ہے تاہم کسی ایک یا دو وزیر کو تبدیل کرنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔وزیراعظم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزارتوں کی کارکردگی کے حوالے سے وزیراعظم ہر کابینہ اجلاس میں پوچھتے رہتے ہیں۔ دوسری جانب وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے اس خبر کی تردید کی، ان کا کہنا تھا کہ وزرا کی تبدیلی وزیراعظم کا صوابدیدی اختیار ہے، میڈیا اس ضمن میں ذمہ داری کا مظاہرہ کرے۔ اس وقت پاکستان اہم مرحلے سے گزر رہا ہے اور اس نوعیت کی قیاس آرائیوں سے ہیجان جنم لیتا ہے، جو ملک کے مفاد میں نہیں،وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے بھی اسد عمر کو ہٹائے جانے کی تردید کی اور کہا کہ اسد عمر کی وزارت انہی کے پاس ہے، پاکستان کو سخت ترین معاشی بحران سے بچا چکے ہیں، ان کے جانے کی خبر جعلی ہے۔وزیراعظم آفس کے ذرائع کے مطابق وزرا کی کارکردگی رپورٹس وزیراعظم آفس کو موصول ہوگئی جسے کل ہونے والے کابینہ اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام وزارتوں کو سہہ ماہی رپورٹ بنانے کے لیے 2 ہفتوں کا وقت دیا گیا تھا، ہر وزارت کو اب تک کی کارکردگی رپورٹ پیش کرنے کے لیے کابینہ اجلاس میں 30 منٹ کا وقت دیا جائے گا اور کارکردگی رپورٹ دیکھ کر وزیراعظم کابینہ میں رد و بدل کا فیصلہ کریں گے۔ذرائع کے مطابق بعض وزرا کی وزارتیں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے، پنجاب کے چیف سیکرٹری اور ایف بی آر کے سربراہ کی تبدیلی کا بھی امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات مکمل ہونے کے بعد وزارت خزانہ میں اہم تبدیلیاں کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزارت پیٹرولیم میں بھی بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے وزارت داخلہ کی ذمے داری بھی کسی کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…