جمعرات‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

انصاف روزگار سکیم کا افتتاح ،ڈگری ہولڈرز کو پچاس ہزار روپے سے 10 لاکھ تک بلا سود قرضہ دیا جائیگا ،عمر کی کم از کم حد18سال مقرر

datetime 14  اپریل‬‮  2019 |

پشاور(این این آئی)وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان آج انصاف روزگار سکیم کا افتتاح کریں گے جس کے تحت کم آمدنی والے بے روزگار اور ہنر مند افراد کو آسان شرائط پر بلا سود قرضے فراہم کیے جائیں گے اس سکیم کا مقصد دہشت گردی اور غربت سے متاثرہ علاقوں میں بے روزگاری کا خاتمہ کرنا ہے خیبر پختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع اور سابقہ فرنٹیئر رینجرز کے لیے درخواست فارم بینک آف خیبر کی مقررہ شاخوں، بینک کی ویب

سائٹ اور ڈپٹی کمشنرز کے دفاتر پر دستیاب ہوں گے۔ایک ارب روپے سے شروع کیے جانے والے اس سکیم سے پیشہ ور ماہرین اور ڈگری ہولڈرز کو پچاس ہزار روپے سے 10 لاکھ تک بلا سود قرضہ دیا جائیگا جبکہ تکنیکی ماہرین کے لیے 50 ہزار سے پانچ لاکھ اور دیگر بے روزگاروں کو 50 ہزار سے تین لاکھ روپے کا قرضہ دیا جائے گا۔قرضے کی حصول کے لیے عمر کی حد 18 سے پچاس سال تک ہے جس کے لیے دو شخصی ضمانت درکار ہوگی۔



کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)


عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…