منگل‬‮ ، 25 اگست‬‮ 2026 

رہائی کے بعد حنیف عباسی اس وقت کہاں ہیں؟

datetime 14  اپریل‬‮  2019 |

راولپنڈی(سی پی پی )ایفی ڈرین کیس میں ضمانت پررہا نون لیگی رہنما حنیف عباسی کاگھر پہنچنے پرشانداراستقبال کیا گیا ‘مسلم لیگی کارکنوں نے حنیف عباسی کی گاڑی پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کی اور نعرے لگائے جبکہ کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے حق اور سچ کا فیصلہ کیا ۔

اللہ نے موقع دیا تو اپنی سیاست کا دوبارہ آغاز کروں گا‘9ماہ جیل میں رہا مگر حوصلہ نہیں ہارا،ہم نے ہمیشہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیااور آئندہ بھی کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کا رہائی کے بعد گھر پہنچنے پرشاندار استقبال کیا گیا۔ مسلم لیگی کارکنوں نے حنیف عباسی کی گاڑی پر پھولوں کی پتیا ں نچھاور کی اور نعرے لگائے ۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی نے رہائی کے بعد استقبال کیلئے آئے مسلم لیگ (ن) کے کارکنان سے خطاب بھی کیا۔ اس دوران ان کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر گزار ہوں کہ کڑے امتحان میں سرخرو ہوا، قید کے 9 ماہ اڈیالہ ، اٹک اور کیمپ جیل میں گزارے، ہم اپنی عدالتوں پر مکمل اعتماد کرتے ہیں، ہمیں سزا دیں یا جزا،عدالتوں کے تمام فیصلے سر تسلیم خم کرتے ہیں ، اللہ نے موقع دیا تو ان ہی میدانوں میں دوبارہ سیاست کریں گے، لوگوں کی خدمت کریں گے، راولپنڈی کو پھر سے صاف ستھرا ترقی یافتہ شہر بنائیں گے، راولپنڈی میں شرافت اور دیانتداری کی سیاست کو فروغ دیں گے۔ مسلم لیگ(ن) کے رہنما کا کہنا تھا کہ عمرقید کے حوالے سے کچھ نہیں کہوں گا، یہ عدالتی فیصلہ تھا، ہم نے عدالتی فیصلے کو تسلیم کیا اور ہنسی خوشی جیل کے دروازے سے اندر چلے گے۔

میرا جینا مرنا ان جیلوں اور عدالتوں میں ہے، عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی ہنسی خوشی جیل چلا گیا، لاہور ہائی کورٹ نے حق اور سچ کا فیصلہ کیا اور 9 مہینے بعد رہائی ملی۔ واضح رہے کہ حنیف عباسی کو انسداد منشیات کی عدالت نے کوٹے سے زائد ایفی ڈرین لینے کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی۔لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حنیف عباسی کے کیس کو سیاسی قرار دیتے ہوئے ان کی سزا معطل کرکے ضمانت پر رہائی کا فیصلہ سنایا گیا تھا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…