اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایران سے بارش برسانے والے بادلوں کا سسٹم بلوچستان میں داخل ، صوبے میں آج سے طوفانی بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ،سلسلہ 2 روز تک جاری رہےگا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں آج سے شدید بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیش گوئی کی ہے جو دو سے تین روز تک جاری رہ سکتا ہے۔ذرائع موسمیات کے مطابق اس دوران شیرانی ، ژوب ، موسیٰ خیل ۔
قلعہ سیف اللہ ،لورالائی ،بارکھان ، پشین ، کوئٹہ ، قلعہ عبداللہ ، مستونگ ، چاغی ، سبی، زیارت ،ہرنائی خضدار ،نصیر آباد ،خاران ، تربت ،آواران سمیت دیگر علاقوں میں آندھی کے ساتھ تیز بارش،جبکہ ندی نالوں میں طغیانی کابھی امکان ہے۔دوسری جانب پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں کو لیٹر لکھا ہے جس میں تمام پکنک پوائنٹس پر جانے پر پابندی کیلئے دفعہ 144 نافذ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس پر عملدرآمد کردیا گیا ہے ۔