پیر‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2026 

کھسیانی بلی کھمبا نوچے،قومی احتساب بیورو کاحمزہ شہباز کی طرف سے ڈی جی نیب پر لگائے گئے الزامات پر شدید ردعمل سامنے آگیا، دوٹوک اعلان

datetime 13  اپریل‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز کی طرف سے ڈی جی نیب لاہور پر لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسکی سختی سے تردید اور مذمت کی ہے ۔ نیب اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی جی نیب لاہور نے اپنی ڈگری کے بارے میں حمزہ سے کبھی کوئی بات نہیں کی ،

اگر انہوں نے ایسی بات کی بھی تھی تو حمزہ شہباز اس وقت کیوں خاموش رہے ، یہ سب کچھ کھسیانی بلی کھبا نوچنے کے مترادف ہے ، اس کے علاوہ اب جب نیب کو حمزہ شہباز اور انکی فیملی کی مبینہ منی لانڈرنگ ، آمدن سے زائد اثاثوں کے بارے میں مبینہ طور پر ٹھوس ثبوت ملے ہیں تو ا حمزہ شہباز بے بنیاد ، من گھڑت ، جھوٹے اور لغو الزامات کے ذریعے نیب کی قانون کے مطابق تحقیقات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کررہے ہیں ۔ جہاں تک ڈی جی نیب کی ڈگری کا تعلق ہے تو ہائر ایجوکیشن کمیشن پہلے ہی اس کی تصدیق کر چکی ہے اور اسکی رپورٹ معزز سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروائی جا چکی ہے ۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب اس بات کو بھی یکسر مسترد کرتا ہے کہ اس پر حکومت کا کوئی دباؤ ہے ، نیب ایک مختار ادارہ ہے جو قانون کے مطابق اپنے فرائض انجام دینے پر یقین رکھتا ہے ۔ نیب چادر ، چار دیواری اور خواتین کا احترام کرتا ہے ، شریف فیملی کی خواتین کو بلانے کا مقصد دراصل اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے موصول شکایت کی روشنی میں تحقیقات کرنا ہے جس کے مطابق شریف فیملی کے اکاؤنٹس میں خطیر رقم کی مبینہ منی لانڈنگ ہوئی ہے ۔ نیب امید کرتا ہے کہ حمزہ شہباز نیب پر بے بنیاد الزامات لگانے کی بجائے اپنے خلاف مبینہ تحقیقات کا جواب پیش کریں کیونکہ نیب کسی دباؤ کی پرواہ کیے بغیر قانون کے مطابق اپنا کام جاری رکھنے پر یقین رکھتا ہے اور احتساب سب کے لئے کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…