منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

مسلسل 2 ہفتوں تک فوٹو گرافی کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تصویر تیار

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈ یسک )اطالوی فوٹوگرافر فلیپو بلینگینی نے بین الاقوامی فوٹوگرافرز کی ٹیم کی مدد سے مسلسل 2 ہفتوں تک فوٹو گرافی کے بعد دنیا کی سب سے بڑی تصویر تیار کرلی۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ تصویر دنیا کے گیارہویں بلند ترین پہاڑ ماو¿نٹ بلینک کا پینوراما ہے جسے کئی زاویوں سے دیکھا جاسکتا ہے۔ یہ تصویر بنانے کے لیے منفی 10 ڈگری سینٹی گریڈ کی شدید سردی میں فوٹوگرافرز کی ٹیم نے 365 گیگا پکسل کیمروں سے خصوصی طور پر 2 ہفتوں تک 70 ہزار تصاویر کھینچی اور انہیں خاص انداز میں جوڑ کر ایک بڑے منظر میں ڈھالا۔ منصوبے کے نگراں فلیپو بلینگینی کہتے ہیں کہ ہم دنیا کو یہ پہاڑ اسی طرح دکھانا چاہتے ہیں جس طرح یہ ہمیں نظر آتا ہے تاکہ لوگ اس کی خوبصورتی اور حیرت انگیز شان و شوکت دیکھ سکیں۔ اس کے لیے جو تصاویر لی گئی ہیں وہ پہاڑی سلسلے کی ایک ایک تفصیلات کو بہت باریکی سے ظاہر کرتی ہے۔ ان مناظر کو جدید ترین کیمروں سے لیا گیا اور پانچ ٹیموں نے 2014 میں 3500 فٹ کی بلندی پر رہتے ہوئے دوہفتوں تک ہزاروں تصاویر کھینچی گئیں۔ اس کے بعد 46 ٹیرا بائٹس تصاویر کو جوڑنے میں دو مہینے تک محنت کی گئی۔ دنیا کی اس سب سے بڑی تصویر کو اگر 300 ڈی پی آئی پر پرنٹ نکالا جائے تو اسے بچھانے کے لیے ایک فٹ بال گراو¿نڈ کی ضرورت ہوگی۔ اس سے قبل ناسا نے چاند کا پینوراما تیار کیا تھا جو 681 میگا پکسل وسیع تھا لیکن اسے بنانے والی تمام تصاویر کو ایک خلائی جہاز سے لیا گیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…