جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

حنیف عباسی کو رہا کر دیا گیا، آئندہ کی حکمت عملی کیا ہو گی؟ حنیف عباسی کے تاثرات سامنے آ گئے

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حنیف عباسی کو ایفی ڈرین کیس میں سزا کی معطلی کے بعد کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ،رہائی کے موقع پر کارکنوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے استقبال کیا اور حنیف عباسی اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ،حنیف عباسی نے کہا کہ مشکل وقت آتا ہے اور گزر جاتا ہے ، رہائی پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں،

آئندہ کی حکمت عملی کیا ہو گی اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا ۔تفصیلات کے مطابق لاہو رہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ کی جانب سے ایفی ڈرین کیس میں عمر قید کی سزا کی معطلی اور ضمانت پر رہائی کے فیصلے کے بعد دستاویزات مکمل ہونے پر حنیف عباسی کو گزشتہ روز کیمپ جیل سے رہا کر دیا گیا ۔حنیف عباسی کو پچا س ،پچاس لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض روبکار کی تصدیق کے بعد رہا کیاگیا۔ کیمپ جیل کے باہر لاہور اور راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے کارکن حنیف عباسی کے استقبال کے لئے موجود تھے جنہوں نے جیل سے باہر آتے ہی ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور حنیف عباسی اور لیگی قیادت کے حق میں نعرے لگائے ۔ میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی نے کہا کہ اپنی رہائی پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں ، مشکل وقت آتا ہے اور گزر جاتا ہے ۔ انہوں نے آئندہ کی حکمت عملی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ابھی اس بارے کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ حنیف عباسی 8 مہینے اور22 روز بعد ضمانت پر رہاہوئے۔حنیف عباسی کے صاحبزادے حماس عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ والد کو رہائی ملنے پر اللہ تعالیٰ کے بیحد شکرگزار ہیں اور پارٹی قیادت سمیت کارکنان کے تعاون کے بھی مشکور ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…