اسلام آباد(سی پی پی)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے قرض پروگرام کیلئے پاکستان کے سامنے کڑی شرائط رکھ دی ہیں جن میں ڈالر کی قدر سے متعلق فیصلوں کا اختیار سٹیٹ بینک کو دینے، نیپرا اور اوگرا کو خود مختار بنانا شامل ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے لیے پاکستان سے ٹیکس آمدن بڑھانے کے لیے سخت اقدامات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیکس ہدف 5 ہزار ارب روپے سے زیادہ رکھا جائے۔
آئی ایم ایف نے یہ بھی کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کے لیے ٹیکس کی چھوٹ ختم کی جائیں۔ ٹیکس چھوٹ سالانہ 12 لاکھ سے کم کر کے 4 لاکھ پر لائی جائے۔ مطالبات میں مزید کہا کہا گیا ہے کہ بجلی اور گیس کے نقصانات کم کیے جائیں۔ نیپرا اور اوگرا کے فیصلوں میں حکومت مداخلت نہ کرے۔ بجلی اور گیس کے 140 ارب کے واجبات عوام سے وصول کیے جائیں۔ آئی ایم ایف وفد کا دورہ پاکستان آئندہ چند ہفتوں میں متوقع ہے۔