منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

انگور کھانے کا شوق لڑکی کو مہنگا پڑگیا

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )انگورکھانے کا شوق لڑکی کو مہنگا پڑ گیا۔ ورماﺅنٹ کے علاقے کولچیسٹر کی 21سالہ لڑکی انگور کھانے کی شوقین تھی چنانچہ اس کے والد نے مارکیٹ سے بڑی مقدار میں انگور لا کر گھر کے فریزر میں رکھ دیئے، گزشتہ روز لڑکی نے فریزر سے انگوروں کا ایک پیکٹ نکالا لیکن اسے کیا معلوم تھا کہ اس میں سیاہ مکڑی چھپی ہوئی ہے، اس نے جیسے ہی پیکٹ کھولا، سیاہ مکڑی پیکٹ سے نکلی اور اس کی کلائی پر کاٹ لیا۔ لڑکی کو فوری طور پر ہسپتال لیجایا گیاجہاں ڈاکٹروں نے فوری طبی امداد کے بعد اسے رخصت کرنے کی بجائے اس کی تشویشناک حالت کے پیش نظر اسے داخل کر لیا، چنانچہ انگور کھانے کے شوق میں اسے رات ہسپتال میں ہی گزارنی پڑی۔لڑکی کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مکڑی کو پکڑ لیا تھا اور اسے بھی ساتھ ہسپتال لے کر آئے تھے تاکہ ڈاکٹروں کو لڑکی کے علاج میں مدد مل سکے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ اس مکڑی کے کاٹنے سے مسلز میں شدید درد ہوتا ہے اور متلی بھی آتی ہے لیکن یہ جان لیوا نہیں ہوتی۔ دوسری طرف شاز سپرمارکیٹ، جہاں سے وہ انگور لائے گئے تھے، کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے سٹور ز کو چیک کر رہے ہیں اور اس حوالے سے پھل سپلائی کرنے والوں کو بھی تنبیہہ کر دی ہے ، انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ خاندان کے فریزر میں موجود پھل واپس لے کر انہیں نئے فراہم کردیں گے۔
news-1432742474-8037

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…