کراچی(سی پی پی ) ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے اضافہ ہو گیا ہے۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی تولہ قیمت میں 300 روپے کے اضافے کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت 71 ہزار روپے ہوگئی ہے۔جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق دس گرام سونے کی قیمت 257 روپے اضافے سے 60 ہزار آٹھ سو 71 روپے ہوگئی ہے۔ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر پانچ ڈالر اضافے سے 1297 ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔چند روز
قبل پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 1000 روپے اضافے کے بعد اس کی نئی قیمت 72 ہزار 200 روپے ہوگئی تھی۔ کراچی صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔دس گرام سونے کی قیمت میں 857 روپے اضافے کے بعد اس کی قیمت 61 ہزار900 روپے ہوگئی تھی۔واضح رہے چند ماہ سے سونے کی قیمتوں میں عالمی سطح پر استحکام نہیں آرہا جس کے باعث مقامی مارکیٹ میں بھی مسلسل قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔