پیر‬‮ ، 02 فروری‬‮ 2026 

حضرت سلیمان ؑ اورانکے والدحضرت داؤد ؑ کے تخت جو دنیا کے متبرک و مہنگے ترین تخت تھے اس وقت کہاں ہیں؟حضرت دائودؑ کا تخت کس ملک میں ہے؟ایسی معلومات جو آپ نے آج سے پہلے نہیں پڑھیں ہونگی

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)حضرت سلیمانؑ اللہ سبحان و تعالیٰ کے عظیم المرتبت پیغمبر گزرے ہیں ۔ آپ کو بنی اسرائیل میں مبعوث کیا گیا اور آپ کو نہ صرف پیغمبری عطا کی گئی بلکہ دنیا کی عظیم بادشاہت اور علم سے بھی نوازا گیا تھا۔ روایات میں آتا ہے کہ حضرت سلیمان ؑ کے سامنے رب تعالیٰ نے تین آپشن رکھتے تھے کہ وہ جس چیز کو چاہیں اپنے لئے پسند فرما لیں۔ آپ ؑ کے سامنے بادشاہت،دولت اور علم رکھا گیا اور آپؑ نے اس میں سے علم کو پسند فرمایا ۔

حضرت سلیمانؑ کا انتخاب بارگاہ خداوندی میں مقبول ٹھہرا اور آپؑ کو باقی دو چیزیں یعنی بادشاہت اور دولت علم کے انتخاب پر دے دئیے گئے۔ آپ ؑ کی حکمران نہ صرف زمین ، جمادات، نباتات ،حیوانات پر تھی بلکہ جن و انس بھی آپ کے تابع تھے جبکہ ہوا بھی آپ کے حکم کے تابع تھی۔ آپؑ کا ایک عظیم الشان تخت تھا جس پر بیٹھ کر آپ ؑ ہوا کے دوش پر دنیا بھر میں جہاں چاہیں آتے جاتے اور سفر کیا کرتے تھے۔ یہ تخت حوادث زمانہ کے باعث متروک اور پھر ختم ہو گیا۔ آپؑ کے والد حضرت دائود ؑ بھی نہایت جلیل القدر پیغمبر گزرے ہیں اور آپ کو بھی اللہ نے بادشاہت عطا فرمائی تھی اور آپ کا بھی ایک نہایت قیمتی تخت طائوس تھا ۔ اس حوالے سے جاوید چوہدری اپنے کالم میں لکھتے ہیں کہ وقت کا دوسرا نام گردش ہوتا ہے‘ یہ ایک سے دوسرے ہاتھ میں منتقل ہوتا رہتا ہے‘ آپ اگر آج تخت پر بیٹھے ہیں تو آپ پلے باندھ لیں آپ کبھی نہ کبھی بطور مجرم اس تخت کے سامنے کھڑے ہوں گے‘ آپ کے ساتھ وہی سلوک ہو گا جو آپ دوسروں کے ساتھ کرتے رہے‘ حضرت سلیمان ؑ کا تخت دنیا کا متبرک اور عظیم ترین تخت تھا‘ وہ تخت بھی ختم ہوگیا‘ حضرت داؤد ؑ کا تخت اس وقت لندن میں برٹش پارلیمنٹ کے قریب چرچ میں پڑا ہے اور دنیا کا مہنگا ترین تخت طاؤس تھا‘ نادر شاہ درانی اسے خچر پر لاد کر ایران لے گیا تھا‘بادشاہت صرف اور صرف اللہ کی ہے‘ خدا لوگوں کو آزمانے کےلئے انہیں چند دنوں کا بادشاہ بناتا ہے اور پھر اپنا تخت واپس لے کر اس پر کسی دوسرے کو بٹھا دیتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اصفہان میں دو دن


کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…