بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

موبائل فون کے بے جا استعمال کی وجہ سے کون سی خطرناک بیماری پھیل رہی ہے؟ خاص طورپر بچوں میں کون سے امراض پیداہورہے ہیں؟ماہرین کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 12  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(آن لائن) موبائل فون کے بے جا استعمال اور ہینڈ فری کے حد سے زیادہ استعمال کے باعث بہر ہ پن کا مرض پاکستان میں شدت اختیارکر رہاہے۔جبکہ بچوں کو کا ن پر تھپڑ مارنے سے بھی بہر ہ پن میں اضافہ ہو رہا ہے۔ والدین ، اساتذہ کی لا علمی کے باعث بچوں کو کانوں پر تھپڑ مارے جا رہے ہیں بہر ہ پن کی بڑی وجہ شوگر بھی ہے۔ سارک ممالک میں بہرہ پن جیسے امراض بہت تیزی سے شدت اختیارکررہے ہیں۔ آگاہی کی کمی کے باعث پاکستان میں مرض شدت اختیار کر رہاہے۔ ماہرین صحت کے مطابق گلہ ،کان ، ناک کے

امراض جس تیزی سے شدت اختیارکررہے ہیں اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی پیدا کرنے کی ضرورت ہے بچوں کو کان پرتھپڑ مارنے سے گریز کیاجائے۔ بیشتر بچوں کو کان پر تھپڑ لگنے کے باعث پردے میں سوراخ ہو جاتا ہے اور بچوں کے کان سے خون نکلتا ہے۔ پھر آپریشن کے ذریعے نیا پردہ لگانا پڑتا ہے۔ سرکاری تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ مقامات ، مستریوں کے پا س کام کرنے والے شاگردوں کو بیشتر اوقات اساتذہ یا سینئر کانوں پر تھپڑ مار رہے ہیں۔ جس کے باعث بیشتر بچوں کے کان کے پردے پھٹ جاتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…