ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

سانحہ ڈسکہ ،وزیراعلیٰ پنجاب کے اہم فیصلے

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوزڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہاہے کہ ڈسکہ میں2وکلاءکے جاں بحق ہونے کے اندوہناک واقعہ پر دلی افسوس ہواہے، پنجاب حکومت ا ورصوبے کے عوام وکلاءبرادری کے غم میں برابر کے شریک ہیں، انصاف نہ صرف ہر قیمت پر ہوگا بلکہ ہوتا ہوا نظر بھی آئے گا، مقدمے کا مکمل چالان 14روز کے اندر عدالت میں پیش کیا جائے گا،مقدمے پر پیشرفت کی ذاتی طور پر نگرانی کروں گا،کسی کو انصاف کی راہ میں رکاوٹ نہیں ڈالنے دی جائے گی، انصاف کے تقاضے پورے کرنے کےلئے ڈی پی او سیالکوٹ اورمتعلقہ ڈی ایس پی کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا ہے،پر امن احتجاج وکلاءبرادری کا حق ہے تاہم جن افراد نے عمارتوں اورگاڑیوں کو جلایا ہے انہیں قانون کی گرفت میں لانا ہوگا،توڑ پھوڑ کرنے والے عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لئے وکلاءبرادری کا تعاون چاہتے ہیں۔وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے ان خیالات کا اظہار بدھ کے روز پنجاب بار کونسل کی وائس چیئر پرسن فرح اعجاز بیگ کی قےادت مےں وفدسے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر جاں بحق ہونے والے وکلاءکے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی گئی-وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے پنجاب بار کونسل کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہڈسکہ میں پیش آنے والے افسوسناک واقعہ کی پرزور مذمت کرتے ہیں-واقعہ میں جاں بحق ہونے والے وکلاءکے لواحقین سے دلی ہمدردی ہے- وزیراعلیٰ نے ڈی پی او سیالکوٹ اورمتعلقہ ڈی ایس پی کو تبدیل کرنے کا حکم دےتے ہوئے کہاکہ میرٹ کے مطابق انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں گے- انصاف کی فراہمی میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا-انہوںنے کہاکہ قانون کی عملداری اور انصاف کی فراہمی یقینی بناکر اس کیس کو مثال بنائیں گے-انہوںنے کہاکہ 2وکلاءکو نا حق قتل کر کے بربریت کا مظاہرہ کیاگیاہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے-میں وکلاءبرادری کو یقین دلاتا ہو ںکہ انصاف اور قانون اپنا راستہ لے گا اور14روز کے اندر قانون کے مطابق مقدمے کا مکمل چالان عدالت میں پیش کیا جائے گا کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہونے دی جائے گی-انہوںنے کہاکہ وکلاءبرادری عوام کو انصاف کی فراہمی اور معاشرے میں رائے عامہ تشکیل دےنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے -وکلاءبرادری کا قانون کی عملداری یقینی بنانے میں کلیدی کردار ہے-پنجاب بار کونسل کی وائس چیئرپرسن فرح اعجاز بیگ اور وفد کے ارکان نے ڈسکہ کے واقعہ میں انصاف کے تقاضے پورے کرنے کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی یقین دہانی کا شکرےہ ادا کیا



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…