لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے جون میں پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے ہوئے کہا ہے کہ جے آئی ٹی مضحکہ خیز اور انصاف کا خون ہے، ہمیں نواز شریف ،شہباز شریف ،رانا ثناءاللہ، آئی جی اور توقیر شاہ کے سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں براہ راست ملوث ہونے کے حوالے سے رتی برابر بھی شک نہیں،مضحکہ خیز رپورٹ کو مسترد کرتے ہیں انصاف لینے سڑکوں پر آ گئے ،اپنا یہ حق انصاف ملنے تک استعمال کرتے رہیں گے،سربراہ افواج پاکستان، سکیورٹی اداروں اور پوری قوم کے علم میں لارہا ہوں کہ شریف سلطنت پاکستان میں داعش کا راستہ ہموار اور آپریشن ضرب عضب کی قربانیوں کو ضائع کرنے کے راستے پر چل رہی ہے، جب تک یہ حکمران مسلط رہیں گے دہشتگردی ختم نہیں ہوگی، سلطنت شریفیہ کا سیاسی وجود پاکستان کے خلاف بہت بڑی سازش ہے ان حکمرانوں کی وجہ سے پہلے طالبان آئے اب ان کے ظالمانہ رویوں کے باعث داعش کا راستہ ہموار ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹورنٹو کینیڈا سے ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ پریس کانفرنس میں مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق عباسی، ناظم اعلیٰ تنظیمات شیخ زاہد فیاض، جواد حامد،میڈیا ایڈوائزر نوراللہ صدیقی، راجہ زاہد بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر طاہر القادری نے جون میں پاکستان آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آنے سے قبل لندن میں دہشتگردی کے خلاف لکھی جانے والی اپنی 25کتابوں میں سے 15 کتابوں کی تقریب رونمائی کی تقریب میں شرکت کرونگا۔ 10 کتابیں اردو اور 15 انگریزی اور عربی میں ہیں۔ پاکستان میں آ کر دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے فروغ کیلئے تیار کیے گئے نصاب کی بھی تقریب رونمائی کی تقریب ہو گی۔ یہ نصاب بڑی محنت سے تیار کیا ہے انشاءاللہ تعالیٰ اس سے نوجوان نسل کو دہشت گردی سے دور رہنے کے حوالے سے ترغیب ملے گی۔ انہوں نے جے آئی ٹی رپورٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی سلمان ڈمی کردار ہے جسے فرار بھی انہی حکمرانوں نے کروایا ،ڈاکٹر توقیر شاہ جو سانحہ ماڈل ٹاﺅن کا اہم کردار ہے اسے ڈبلیو ٹی او میں سفیر بنوادیا گیا۔سانحہ ماڈل ٹاﺅن میں ملوث تمام ملزمان کو اہم عہدوں پر فائز کر دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کہتے ہیں مجھے واقعہ کا علم صبح9 بجے ہوا جبکہ ساری شہادتیں 11 بجے کے بعد ہوئیں۔ جے آئی ٹی نے ڈھٹائی کے ساتھ یہ کیسے لکھ دیا کہ وزیراعلیٰ کا واقعہ سے تعلق ثابت نہیں ہوا۔انہوں نے کہا کہ ڈیل کرنے یا ایسی پیشکش پر غور کرنے اور ڈیل کے جھوٹے الزام لگانے والے پر اللہ کی لعنت ہو، ہمیں خریدنا تو دور کی بات حکمران ہمارے غریب شہید کارکنوں کے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
مردہ بچیوں کو قبر سے نکال کر زیادتی کرنیوالا ملزم گرفتار، خوفناک انکشافات
-
گھی اور کوکنگ آئل کی کم از کم ریٹیل قیمتیں مقرر کردی گئیں
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
خلیجی ملک کی شہریت منسوخ، سیکڑوں لوگ اب کس ملک کی شہریت لے رہےہیں؟
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی



















































