ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

بھارتی میڈیا نے تجارتی میدان میں بھی پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا شروع کر دیا

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) بھارتی میڈیا نے داخلی سلامتی کے بعد اب تجارت کے میدان میں بھی پاکستان کے خلاف منفی اور جھوٹا پروپیگنڈا شروع کردیا ہے۔ بھارتی اخبار نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان نے واہگہ اٹاری کے راستے بھارتی سبزیوں کی پاکستان آمد روک دی ہے۔پیاز کے بعد ٹماٹر اور ادرک سے لدے ہوئے کئی ٹرکوں کو قرنطینہ خدشات کے باعث پاکستان کی حدود میں داخل ہونے سے روک دیا ہے۔ بھارتی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھارتی سبزیوں کو کلیئر نہ کیے جانے پر بھارتی ایکسپورٹرز نے پاکستان کو سبزیوں کی ایکسپورٹ عارضی طور پربند کردی ہے۔بھارتی میڈیا کے اس واویلے کی تصدیق کے لیے رابطہ کرنے پر قومی قرنطینہ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر مبارک نے ایکسپریس کو بتایا کہ بھارتی میڈیا کی معلومات درست نہیں ہیں حقیقت یہ ہے کہ پنجاب حکومت کی درخواست پر پنجاب میں ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے تین ماہ قبل سے امپورٹ پرمٹ جاری کیے گئے ان پرمٹس کی مدت تین سے چار ماہ ہوتی ہے، مجموعی طور پر پانچ سو سے زائد ٹرکوں کے لیے امپورٹ پرمٹ جاری کیے گئے جن میں سے یومیہ بنیادوں پر ٹرکوں کی آمد بلارکاوٹ جاری ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…