اسلام آباد( آن لائن ) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ایئرپورٹ پر متحدہ عرب امارات کے سفارتخانے کے آفیسر کے سامان سے رائفل برآمد ہوئی ہے۔ حکام نے بنا دستاویزات برآمد ہونے والی رائفل تحویل میں لے لی ہے۔ پروٹوکول آفیسر کے پاس موجود رول کارپٹ میں رائفل چھپائی گئی تھی۔پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ محمد افضل یو اے ای سفارتخانے کے آفیسر راشد سنان علی کو پروٹوکول
دے رہا تھا۔راشد سنان علی ایمریٹس ایئرلائن کی پرواز ای کے – 615 سے دوبئی جا رہا تھا۔ پروٹوکول آفیسر سے ایئرپورٹ سیکیورٹی حکام نے برآمد ہونے والی رائفل کا لائسنس اور دیگر متعلقہ دستاویزات طلب کیں تو وہ اس کے متعلق دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہا۔ایئرپورٹ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق اے ایس ایف حکام نے رائفل تحویل میں لے لی ہے۔