منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،اہم فیصلہ ہوگیا

datetime 27  مئی‬‮  2015 |

لاہور( نیوزڈیسک )سری لنکن کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان کیلئے اہم فیصلہ ہوگیا،اہم شخصیت نے 29مئی کو پاکستان آمدکی حامی بھرلی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودے منی 29مئی کو پاکستان آئیں گے،سدھارت ودے منی سکیورٹی سمیت دیگر امور پر پی سی بی حکام سے تبادلہ خیال کے علاوہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرا ایک روزہ میچ بھی دیکھیں گے ۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے زمبابوے ٹیم کی پاکستان آمد کے بعد سری لنکن ٹیم کے دورے کے لیے کوششیں شروع کردی ہیں ۔ سری لنکا کرکٹ بورڈ کے عبوری سربراہ سدھات ودے منی چیئرمین پی سی بی شہر یار احمد کی خصوصی دعوت پر29مئی کو پاکستان پہنچیں گے جو 31مئی کو پاک زمبابوے آخری ون ڈے میچ دیکھیں گے ۔ پاکستان کی جانب سے سری لنکا کی ٹیم کے دورے کے متعلق بورڈ کے عبوری سربراہ سے بات چیت کی جائے گی اور سکیورٹی انتظامات سمیت تمام امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوگا ۔ ابتدائی طور پر دورہ سری لنکا کو مختصر رکھنے اور صدارتی طرز کی سکیورٹی دینے کی تجاویز پر بات چیت بھی کی جائے گی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…