منگل‬‮ ، 26 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کے مزید67ارب7کروڑروپے سے زائدڈوب گئے

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 38300،38200اور38100کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید67ارب7کروڑروپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت119.50فیصدزائد جبکہ69.80فیصد حصص کی قیمتوں میں

کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،سیمنٹ اور اسٹیل سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع کے ایس ای100انڈیکس 38555پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈکیاگیاتاہم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے آئندہ دوماہ کے لیے جاری مانیٹری پالیسی میں 50بیسسزپوائنٹس میں مزید کمی کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100 انڈیکس 37938پوائنٹس کی نچلی سطح پر دیکھا گیاتاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی گئی ، جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس کی 38000پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی تاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارا دن جاری رہا، مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس318.82پوائنٹس کمی سے38036.03پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر332کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے77کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،232کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں67ارب7کروڑ92لاکھ54ہزار530روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر77کھرب27ارب86کروڑ83لاکھ17ہزار64روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر14کروڑ45لاکھ 59ہزار410شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت7کروڑ87لاکھ2ہزار400شیئرززائد ہیں۔

قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک سروسز کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت41.40روپے اضافے سے989.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت8.33روپے اضافے سے445.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیور فوڈزکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت200.00روپے کمی سے7000.00روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت194.50روپے کمی سے6805.50روپے ہوگئی ۔منگل کویونٹی فوڈز کی سرگرمیاں6کروڑ28

لاکھ23ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت94پیسے اضافے سے3.46روپے اورکے الیکٹرک لمیٹڈکی سرگرمیاں88لاکھ47ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت15پیسے کمی سے5.25روپے ہوگئی ۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس145.44پوائنٹس کمی سے17987.07پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس508.97پوائنٹس کمی سے62201.30پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس241.08پوائنٹس کمی سے27774.07پوائنٹس پر بند ہوا ۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…