جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

رشکئی اسپیشل اکنامک زون اور سی پیک کی تکمیل سے مردان صنعتی اور معاشی طور پر ترقی کرے گا : میاں زاہد حسین

datetime 3  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولز فور م وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر ،بزنس مین پینل کے سینئر وائس چےئر مین اور سابق صوبائی وزیر میاں زاہد حسین نے کہا کہ مردان ڈویژن ماربل، قیمتی پتھروں،تاریخی سیاحتی مراکز اورزرخیز زمینوں پر مشتمل پاکستان کا 19واں اور خیبر پختونخواہ کادوسرا بڑا شہر ہے جہاں اسمال سیکٹر میں تمباکو، ٹائلز، ماربل اور صابن پر مشتمل سو سے زائد

صنعتی یونٹس شہر میں روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کررہے ہیں۔مردان سے تمباکو اور سگریٹ کی برآمدات سے ملک کو گرانقدر زرمبادلہ حاصل ہوتا ہے۔ کینو کی پیداوار اوربرآمد میں بھی مردان خصوصی اہمیت کا حامل ہے جبکہ دیگر پھلوں میں ناشپاتی، خوبانی،تربوز،خربوز، آلوچہ اور آڑو شامل ہیں جن سے خریف میں 20ہزار ٹن پھلوں کی پیداوار ہوتی ہے۔2ہزار ٹن تربوز، 4ہزار ٹن خربوزہ، 3سو ٹن امرود،5سو ٹن آم اس کے علاوہ ہیں۔ میاں زاہد حسین نے بزنس کمیونٹی سے گفتگو میں کہا کہ مردان میں 2اسمال انڈسٹریل زونز موجود ہیں جو بالترتیب 50اور 40ایکڑ کے رقبہ پر مشتمل ہیں اسکے علاوہ مردان انٹرچینج سے 45کلومیٹر کے فاصلہ پر رسالپور ایکسپورٹ پراسیسنگ زون بھی موجود ہے جو مردان کو اسمال اینڈ میڈیم سیکٹر کا اہم صنعتی شہر بناتا ہے۔ سی پیک کے تحت ایک ہزار ایکڑ پر مشتمل رشکئی اسپیشل اکنامک زون مردان اور نوشہرہ کے بارڈر پر تکمیل کے مراحل میں ہے جس سے اس شہر کے صنعتی پوٹینشل میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔ رشکئی اسپیشل اکنامک زون میں فروٹ پراسیسنگ، فوڈ، پیکیجنگ اور ٹیکسٹائل انڈسٹریز لگائی جاسکیں گی جو ملکی صنعت کی ترقی کی طرف ایک بہتر قدم ہوگا۔ رشکئی اکنامک زون گلگت بلتستان اور افغانستان سے بھی قریب ترین لوکیشن پر واقع ہے۔مردان شمالی علاقہ جات اور سوات جانے والوں کے لئے ایک اہم جنکشن کی حیثیت رکھتا ہے جہاں سرمایہ کاری کا بہترین پوٹینشل موجود ہے۔ شہر نہ صرف ریل اور روڈ کے ذریعے پورے ملک سے منسلک ہے بلکہ پشاور انٹرنیشل ائیرپورٹ سے محض 70کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔ سی پیک سے مردان کو منسلک کرنے کے لئے گلگت سے گوادر براستہ بھشام ، مردان، ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور کوئٹہ روڈ تعمیر کی جائیگی جس سے اس

شہر کی صنعتی اور معاشی اہمیت دوچند ہوجائیگی اور انفراسٹرکچر کی بہتری سے نہ صرف کاروبار اور صنعت کے نئے مواقع پیدا ہونگے بلکہ سیاحت بھی فروغ پائیگی۔ میاں زاہد حسین نے کہا کہ مردان کی تحصیل تخت بائی میں بدھ مت کے آثار اورگوتم بدھا کا ایک بہت بڑا مجسمہ بھی موجود ہے جو حال ہی میں زیورخ سوئیٹزرلینڈ میں ہونے والی نمائش میں بھی پیش کیا گیا۔ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کے

فروغ کے لئے موجودہ صوبائی حکومت پانچ سالوں میں20نئے سیاحتی مقامات قائم کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جو خوش آئند ہیں، اس سے پاکستان کا سوفٹ امیج قائم ہوگا اور سیاحت میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا۔صوبائی وزیر سیاحت عاطف خان مردان سے تعلق رکھتے ہیں اس لئے مردان میں سیاحت کے فروغ کے لئے مزید اقدامات کریں۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ مردان میں ہونے والی جیم اسٹون، ماربل ایکسٹریکشن

اور مائننگ سے خاطر خواہ فائدہ اٹھانے کے لئے حکومت جدید مشینری اور ٹیکنیک متعارف کرائے تاکہ پاکستانی قدرتی مصنوعات بیرونی منڈیوں میں اچھے داموں فروخت ہوسکیں۔ مردان میں صنعت و تجارت کو درپیش مسائل کے حل کے لئے مردان چیمبر آف کامرس کی سفارشات پر عمل درآمد کیا جائے اور شہر کی صنعتی ترقی کے لئے کی جانے والی کاوشوں میں بزنس کمیونٹی کو شامل کیا جائے۔میاں زاہد حسین نے کہا کہ مردان میں موجود عبدلولی

خان یونیورسٹی، مردان وومن یونیورسٹی، ایگریکلچر یونیورسٹی مردان کیمپس اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ مردان علاقہ کی معاشی ، صنعتی اور کاروباری ترقی کے لئے بزنس کمیونٹی سے ملکر اقدامات کریں۔اسد قیصر اسپیکر قومی اسمبلی اورشہرام خان ترکئی صوبائی وزیر بلدیات و دیہی ترقی جو مردان کے ضلع صوابی سے تعلق رکھتے ہیں، مردان ڈویژن کی بہتری کے لئے اپنی صلاحیتوں اور اختیا رات کو بروئے کار لاتے ہوئے اقدامات کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…