بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

ایل این جی و جعلی اکاؤنٹس کیس،دو سابق وزراء اعظم بطور ملزم نیب کے سامنے پیش ،گھنٹوں پوچھ گچھ

datetime 2  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(اے این این ) ایل این جی و جعلی اکاؤنٹس کیس،دو سابق وزراء اعظم بطور ملزم نیب کے سامنے پیش ،گھٹنوں پوچھ گچھ کی گئی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو ایل این جی سکینڈل میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نیب آفس راولپنڈی میں پیش ہوگئے جہاں ان سے ڈیڑھ گھنٹہ پوچھ گچھ کی گئی۔

شاہد خاقان نے سوالات کے جواب دیئے جس کے بعد انھیں واپس جانے کی اجازت دے دی گئی۔قبل ازیں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نیب دفتر آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سیکرٹری پٹرولیم کو لکھے خط پر کچھ جواب مل گئے ہیں، ملنے والی تفصیلات کل نیب کو پیش کر دوں گا۔ انہوں نے کہا جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کو جھگڑے کی بجائے ملکر ملک چلانا چاہئے، عمران خان نے بھی ڈیڑھ انچ کی مسجد بنا رکھی ہے۔صحافی کے گرفتاری کے سوال پر شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا گرفتاری ہوئی تو میڈیا کو خوشی جبکہ مجھے مایوسی ہوگی۔ادھر جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نیب ہیڈ کوارٹرز میں پیش ہوئے، جے آئی ٹی نے تقریباً دو گھنٹے سابق وزیراعظم سے پوچھ گچھ کی۔ پیپلزپارٹی کے رہنما یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جعلی اکاؤنٹس میں مجھے بلایا گیا، جیسے ہی مجھے عدالت سے نوٹس موصول ہوا میں پہنچ گیا، جس طرح کا سکول میں سوالنامہ دیا جاتا تھا اسی طرح کا سوالنامہ دیا گیا ہے۔ یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے، ہم نے ہمیشہ جمہوریت اور آئین کی پاسداری کی بات کی، بلاول ملک کیلئے ایک امید ہیں، نوجوان ان کیساتھ ہیں، بلاول بھٹو پر بینظیر بھٹو کا بیٹا ہونے کی وجہ سے عوام کی امیدیں زیادہ ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…