جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

بیگم کے انتخاب میں خواتین کی کونسی چیز مردوں کیلئے سب سے زیادہ اہم ہوتی ہے؟جدید تحقیق نے ہمارے تمام خیالات غلط ثابت کر دیئے

datetime 28  مئی‬‮  2015 |

لندن (نیوز ڈیسک) شریک حیات کے انتخاب کے وقت مرد خواتین کی کس بات کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں، اس کے متعلق طرح طرح کی باتیں مشہور ہیں لیکن ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ مردوں کے لئے خواتین کی اہم ترین بات ان کی ذہانت ہے نہ کہ جسمانی خدوخال یا جنسی دلکشی۔ کیمبرج یونیورسٹی کے ارتقائی حیاتیات کے ماہر پروفیسر ڈیوڈ بینبرج کا کہنا ہے کہ ان کی تحقیقات سے ثابت ہوا ہے کہ مردوں کے لئے خواتین کی اہم ترین خصوصیت ذہانت ہے کیونکہ یہ بہترین تربیت کی عکاس ہے اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خاتون ایک بہتر اور ذمہ دار ماں ثابت ہوگی۔ ذہین خواتین کے بارے میں مرد لاشعوری طور پر یہ بھی محسوس کرتے ہیں کہ ان کی پرورش ذہین والدین نے کی ہے اور نہ صرف بچپن میں ان کی اچھی دیکھ بھال کی گئی ہے بلکہ ان کی تربیت بھی احسن طریقے سے کی گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ارتقائی حیاتیات کا مطالعہ ظاہر کرتا ہے کہ نسوانی حسن کا بہت نمایاں ہونا شریک حیات کی تلاش میں بنیادی عنصر نہیں ہے اور اسی طرح انہوں نے اس بات کو بھی رد کیا کہ لمبی ٹانگوں والی خواتین مردوں کو زیادہ دلکش لگتی ہیں۔

مزید پڑھئے:یہ لڑکا گھر بیٹھے بٹھائے ویڈیوگیمز کھیل کر کتنی رقم کماتا ہے؟جان کر ا?پ بھی نوکری چھو ڑ کر اس کام پر لگ جائیں گے

پروفیسر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ نمایاں نسوانی حسن یا لمبی ٹانگوں کی بجائے متناسب جسم اور متناسب خدوخال زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ اچھی صحت اور اچھے جینز کی نشانی ہیں۔ انہوں نے حے لٹریری فیسٹیول سے خطاب میں کہا کہ اگر آپ اس ایک چیز کے بارے میں پوچھنا چاہیں جس کی مردوں کو سب سے زیادہ تلاش ہوتی ہے تو وہ ذہانت ہی ہے۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…