ہفتہ‬‮ ، 30 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

یہ لڑکا گھر بیٹھے بٹھائے ویڈیوگیمز کھیل کر کتنی رقم کماتا ہے؟جان کر ا?پ بھی نوکری چھو ڑ کر اس کام پر لگ جائیں گے

datetime 28  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(نیوزڈیسک)تقریباًسب لوگوں کی ہی خواہش ہوتی ہے کہ کام بھی نہ کرناپڑے اور پیسے بھی خوب مل جائیں لیکن یہ خواہش کم ہی پوری ہوتی ہے لیکن ایک ایسا انسان بھی ہے جو نہ صرف کچھ نہیں کرتا بلکہ ویڈیو گیم کھیلتا ہے اور اتنے پیسے کماتا ہے کہ آپ سوچ بھی نہیں سکتے۔ ڈیگو ریوز نامی یہ 21سالہ نوجوان جنوبی امریکہ کے ملک وینزویلا سے تعلق رکھتا ہے اور گذشتہ ایک سال سے امریکی شہر لاس اینجلس میں رہ رہا ہے جہاں وہ مختلف ویڈیو گیمز کھیل کر سالانہ ایک لاکھ ڈالر(ایک کروڑ روپے) کماتا ہے۔ا ن دنوں اسے League of Legendsکھیلنے کے پیسے مل رہے ہیں۔اس کی ذمہ داریوں میں دن میں بریک کے ساتھ دس گھنٹے تک ویڈیو گیم کھیلناشامل ہے۔
وہ شمالی امریکہ کی League of Legendsچیمپئین شپ سیریز کا سٹار کھلاڑی ہے۔ڈیگو وینزویلا میں ہی پلا بڑھا،اس کی ماں کی اپنی ایک فارمیسی تھی جس سے ان کے دن گزرتے تھے۔اسے بچپن ہی سے ویڈیو گیمز کھیلنے کا شوق تھا لیکن مہنگے کمپیوٹر کی وجہ سے وہ ایسا نہ کرسکا۔خوش قسمتی سے اس کی ماں نے ایک نیٹ کیفے لیا اور ڈیگو وہاں سے ایک کمپیوٹراٹھا لایا اور انٹر نیٹ سے پہلی گیم Age of Empires 2ڈا?ن لوڈ کی جسے ڈا?ن لوڈ ہونے میں ایک ہفتہ لگ گیا۔اس کا کہنا ہے کہ نوجوانوں نے اس کی ماں کے انٹر نیٹ کیفے آنا شروع کردیا جہاں ان لوگوں کا آپس میں گیمز میں مقابلہ ہوتا تھااور اس نے ایسی گیمز کھیلیں جس کا اس نے کبھی بھی نہیں سن رکھا تھا۔اس طرح اسے League of Legendsکھیلنے کا موقع ملا جس میں اس نے بہت مہارت حاصل کر لی اور ایک وقت آیا جب وہ اس گیم میں یدطولیٰ رکھنے لگا۔اب وہ آن لائن مقابلے بھی کرنے لگا لیکن اس کے ملک میں سست انٹرنیٹ کونیکشن کی وجہ سے اسے کافی مشکلات کا سامنا تھا۔گیمز کے ساتھ وہ اپنی تعلیم بھی جاری رکھے ہوا تھااور انجئینربن رہا تھالیکن ملک کے معاشی حالات میں خرابی کی وجہ سے اسے مشورہ ملنے لگا کہ وہ ٹیکسی ڈرائیور بن جائے۔اس کا کہنا تھا کہ وہ یہ کبھی نہیں سوچ سکتا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کے بعد وہ ٹیکسی چلائے۔
ڈیگو نے سن رکھا تھا کہ جو لوگ League of Legendsمیں مہارت رکھتے ہیں ان کی لئے بہت اچھی نوکریاں بھی موجود ہیں جس میں انہیں کسی دوسرے کے لئے گیم کھیل کر ان کا اکا?نٹ بہتر بنانا ہے۔وہ وینزویلا میں رہ کر ماہانہ دو ہزار ڈالر(دولاکھ روپے) کمانے لگا۔2013ئ￿ میں ایک ماہر گیمر کیون گوا نے اس سے رابطہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ لاس اینجلس آجائے جہاں بہترین مستقبل اس کا انتظار کررہا ہے۔اب وہ امریکہ آچکا ہے جہاں وہ اور اس کی ٹیم گیمز کھیل کر کروڑوں روپے کما رہی ہے۔



کالم



ایک ہی بار


میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…