ہفتہ‬‮ ، 11 جنوری‬‮ 2025 

حیدر آباد، ریلوے پٹڑی پر کریکر دھماکہ،ٹرینوں کی آمدورفت معطل ،بحالی کا کام شروع

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حیدر آباد کے قریب حسین آباد میں ریلوے ٹریک پر کریکر بم دھماکے سے ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ،اپ اور ڈاﺅن ٹریک پر ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی جبکہ لاہور سے نارووال جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن فیل ہونے سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔بدھ کے روز حیدرآباد آنے والی ٹرین کو اس وقت اڑانے کی کوشش کی گئی جب وہ مسافروں کو جارہی تھی ،حیدر آباد کے علاقے حسین آباد میں لطیف آباد نمبر چوکی نمبر3 کے قریب شرپسندوں نے ریلوے ٹریک کو کریکر بم دھماکے نشانہ بنایا جس سے پٹڑی کا کچھ حصہ تباہ ہوگیا ،واقعہ کے فوری بعد ریلوے پولیس اور رینجرز اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ،اردگرد کے علاقوں کوگھیرے میں لیکر شرپسندوں کے خلاف سرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی گرفتاری عمل میں نہیں آیا ،ریلوے پولیس کے مطابق ریلوے کی پٹڑی کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے جلد ٹرینوں کی آمدورفت بحال ہو جائے گی۔دوسری جانب لاہور سے نارروال جانےوالی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن ہوگیا جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے مسافروں کے پاس موجود پانی کا ذخیرہ بھی ختم ہوگیا جس کے باعث مسافر پیاس سے نڈھال ہوگئے۔

مزید پڑھئے:چین :جا نیے: امیر بننے کے دس آسان طریقے

 



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…