اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

سری نواسن کا شہریار خان کو فون، سیریز پر مبارکباد دی

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریار خان نے کہا ہے کہ زمبابوے کرکٹ ٹیم کی دورہ پاکستان آمد سے صرف پاکستان کو ہی نہیں بلکہ پوری دنیائے کرکٹ کو خوشی ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں انگلش کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین جائلز کلارک اور آئی سی سی چیئرمین این سری نواسن نے فون کیا ہے اور پاکستان میں کرکٹ کی بحالی پر مبارکباد دی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے سری لنکن ٹیم کی آمد کا عندیہ بھی دیا۔ انہوں نے کہا کہ سری لنکن کرکٹ بورڈ کی عبوری کمیٹی کے سربراہ سدھاتھ ویٹیمنی بھی زمبابوے کیخلاف سیریز کے باقی ماندہ میچز دیکھنے پاکستان آئیں گے۔ پی سی بی کا ارادہ ہے کہ وہ انہیں بھی سیکیورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دے تاکہ سری لنکن ٹیم کے دورہ پاکستان کی راہ ہموار ہوسکے۔ چیئرمین پی سی بی نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وہ منفی خبریں پھیلا کے معاملے میں الجھاو¿ پیدا کررہا ہے۔ ہم نے بی سی سی آئی کو دورہ پاکستان کی دعوت دے رکھی ہے اور ہم بورڈ کے سیکرٹری انوراگ ٹھاکر کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔ شہریار خان نے امید ظاہر کہ کہ آئندہ برس تک جو بھی ٹیم آئی اس کے ساتھ فل سیریز کھیلی جاسکے گی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سیریز میں وہ کراچی، فیصل آباد، ملتان، میرپور اور مظفرآباد میں میچز کیلئے بھی ٹیموں کو رضامند کرنے کی کوشش کریں گے۔ شہریار خان کے مطابق آئندہ ماہ آئی سی سی اجلاس میں زمبابوے کے دورے کی ڈاکیومینٹری پیش کی جائے گی تاکہ پاکستان کے حوالے سے تاثر کو بدلا جاسکے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…