منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

افغانستان میں امریکی سفیر کی عمران خان پر تنقید، وفاقی وزراء کا کرارا جواب

datetime 28  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(این این آئی)افغانستان میں تعینات امریکی سفیر جون راڈنی باس کی جانب سے وزیراعظم عمران خان پر تنقید پر وزراء نے بھرپور جواب دیتے ہوئے کہاہے کہ جتنی کم معلومات آپ کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ہے اتنی ہی افغانستان اور خطے کے بارے میں ہے۔امریکی سفیر نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ کرکٹ کے کچھ پہلو سفارت کاری پر اپلائی ہوتے ہیں اور کچھ نہیں ہوتے،

انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ضروری ہے کہ افغان امن عمل میں ٹیمپرنگ نہ کی جائے اور یہ اندرونی معاملہ ہے۔امریکی سفیر کے اس بیان کے بعد وفاقی وزراء نے جون راڈنی باس پر خوب جوابی وار کیے، وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے ٹوئٹر پر ہی افغان سفیر کو جواب دیا۔شیریں مزاری نے سفیر کو بونا قرار دیتے ہوئے کہا جتنی کم معلومات آپ کو بال ٹیمپرنگ سے متعلق ہے اتنی ہی افغانستان اور خطے کے بارے میں ہے، واضح طور پر آپ کے معاملے میں جہالت یقینی طور پر پسند نہیں ہے۔شیریں مزاری نے سفیر کے رویے کو ڈونلڈ ٹرمپ کا نامناسب رویہ قرار دیا جو خلیل زاد اپناتے ہیں۔وزیر خزانہ اسد عمر نے امریکی سفیر کو اپنے جواب میں کہا کہ آپ کی ٹوئٹ ظاہر کرتی ہے کہ آپ نہ ہی کرکٹ کے بارے میں جانتے ہیں اور نہ سفارتکاری کے بارے میں۔انہوں نے کہاکہ افغان امن عمل مشکل وقت میں ہے اور امید ہے کہ امریکا اس قابل ہوگا کہ بہتر سفارتکاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس مسئلے کو دیکھے گا۔وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے بھی سفیر جون باس کو جواب دیا اور کہا کہ آپ مختلف حکومتوں کے ادوار میں آدھی دنیا گھومیں ہیں، جس کے دوران ہر جگہ ہزاروں لوگوں کو کیوں قتل کیا گیا؟۔علی زیدی نے کہا کہ امریکا کے کئی اچھے سفیر گزرے ہیں تاہم افسوس ہے کہ آپ اپنے رویے کی وجہ سے اس فہرست میں شامل نہیں ہوسکیں گے۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…