پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

سونے کی فی تولہ قیمت 70ہزار روپے سے بھی بڑھ گئی ،جانتے ہیں مارکیٹ میں نیا ریٹ کیا چل رہا ہے؟

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور، ٹوکیو،ہانگ کانگ (آن لائن) رواں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں 400 روپے فی تولہ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ اس اضافے کے ساتھ شہر کی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 70 ہزار 650 روپے اور 22 قیراط سونے کی قیمت 69 ہزار 762 روپے کی سطح پر دیکھنے میں آئی ہے۔

دریں اثنا ٹوکیو سٹاکس منگل کو بارگین سے فائدہ اٹھاتے ہوئے 2فیصد سے زائد اضافے کے ساتھ بند ہوگئے ، جس کے ساتھ پچھلے روز کے خساروں پر کافی حد تک قابو پالیاگیا ، لیکن سرمایہ کار عالمی معیشت میں ممکنہ سستی کے اشاروں کی وجہ سے محتاط رہے ۔بینچ مارک نکی 225انڈیکس2.15فیصد یا 451.28پوائنٹس اضافے کے ساتھ 21428.39 ہوگیا ، جبکہ وسیع تر ٹاپکس انڈیکس 2.57فیصد یا 40.53پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1617.94 ہوگیا ۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرمایہ کار پچھلے روز تین فیصد سے زائد بڑی مندی کے بعد حصص واپس خرید رہے تھے ۔ لیکن لین دین اعصاب شکن رہی ، یہ بات آئی وائے کاسمو سکیورٹیز کے ایک بروکر توشیکازو ہوریوچی نے بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس ہفتے جاری ہونے والے اہم اقتصادی اشاروں کو دیکھنے کی ضرورت ہوگی جو ہمیں کاروبار کی سمت متعین کرنے کیلئے مواد فراہم کرینگے ۔علاوہ ازیں ہانگ کانگ سٹاکس میں گزشتہ روز بڑے خساروں کے بعد منگل کو آغاز کے فوری بعد قدرے تیزی لیکن سرمایہ کار عالمی معیشت کے بارے میں پائے جانے والے خدشات کے باعث محتاط رہے ۔ہینگ سینگ انڈیکس 0.54فیصد یا 154.41پوائنٹس کے ساتھ 28677.76 ہوگیا ۔ بنچ مارک شنگھائی جامع انڈیکس 0.48فیصد یا 14.53پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3057.56ہوگیا جبکہ شن ژن جامع انڈیکس جو چین کا دوسرا بڑا سٹاک ایکسچینج ہے 0.44فیصد یا 7.32پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1683.75 ہوگیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…