اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ کا اختیار وزیراعظم تھریسامے سے چھین لیا

datetime 26  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)بریگزٹ پر تھریسامے کی حکومت کو ایک اور ناکامی سامنا کرنا پڑا، برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ کا اختیار وزیراعظم تھریسامے سے چھین لیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق دارالعوام میں پیش قرار داد پر حکومت کو 302 کے مقابلے میں 329 ووٹوں سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جس میں 30 ٹوری ارکان نے وزیراعظم تھریسامے سے بغاوت کی۔

بغاوت میں شامل تین وزرا مستعفی بھی ہوگئے جن میں وزیر توانائی رچرڈہیرنگٹن، دفترخارجہ سے متعلق امور کے وزیر ایلسٹربرٹ اور وزیر صحت اسٹیوبرائن شامل ہیں۔سراولیورلیٹون کی پیش کردہ ترمیم کے تحت اراکین پارلیمنٹ کو بریگزٹ پر کنٹرول حاصل ہوگیا ہے، اراکین پارلیمنٹ کی جانب سے سوفٹ بریگزٹ سے متعلق قرار داد بدھ کو پارلیمنٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ برطانیہ کے یورپی یونین سے نہ نکلنے کے بارے میں بھی قرار داد پیش کی جاسکتی ہے۔تھریسامے حکومت کا کہناتھا کہ بریگزٹ کے آپشنز پر ترجیحات طے کرنے کا اختیار حاصل کرکے ارکان نے مستقبل کے لیے خطرناک مثال قائم کردی ہے۔بریگزٹ وزارت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کوئی بھی حل طے کرتے ہوئے یہ بات پیش نظر رکھی جائے کہ یورپی یونین بھی اس پر آمادہ ہوگی یا نہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…