منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

شادی کی تقریب منعقد کرنے کےلئے انوکھے ترین مقامات

datetime 27  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوزڈیسک )ہمارے ہاں جب شادی کی جگہ کا انتخاب کیا جاتا ہے تو شادی ہال ، پارک یا کھلے گرا?نڈ میں شادی کی جاتی ہے لیکن دنیا بھر میں کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو شادی کے لئے انتہائی عجیب اور پرکشش جگہوں کا انتخاب کرتے ہیں۔آئیے آپ کو ایسی چند جگہوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔
امریکی ریاست نیواڈا کی گولڈ مائن(سونے کی کان) میں شادی
نیواڈا کی سونے کی کانیں اس مقصد کے لئے بہت مشہور ہیں۔اس کان کے گرد بھوت کا ٹا?ن بھی لوگوں کو بہت مزہ دیتا ہے۔ یہاں شادی کے لئے دولہا دلہن کو 1799ڈالر(ایک لاکھ 80ہزارروپے) دینا ہوتے ہیں اور وہ ماضی کی خوبصورت گاڑیاں،پرانی عمارات،کریش طیارے اور اسی طرح کی مزے کی چیزیں دیکھنے کو ملتی ہیں۔آپ چاہیں تو شادی کے لئے سونے کی کان کا انتخاب کریں یا پھر کان کے باہر صحرا میں شادی کرلیں۔
نیاگرا فالز، کینیڈا
اگر آپ چاہیں تو امریکہ اور کینیڈاکے سنگم پر واقع نیاگرا میں شادی کرسکتے ہیں جہاں خرچہ بھی کچھ زیادہ نہیں یعنی 295ڈالر میں آپ کو قدرت کے حسین نظارے دیکھنے کو مل جائیں گے۔
ڈیزنی،فلوریڈا
اگر آپ کارٹون کے شوقین ہیں تو آپ کے لئے ڈیزنی فلوریڈا سے بہتر کوئی جگہ نہیں ہے جہاں آپ کو غباروں اور اپنے پسندیدہ کارٹونوں کے بیچ میں شادی کا موقع ملے گا،ساتھ ہی آپ مزے کے پارکس بھی دیکھ سکیں گے۔یہاں شادی کا خرچ 1500ڈالر(ڈیڑھ لاکھ روپے)ہے۔
بارسیلونا سٹیڈیم، سپین
اگر آپ فٹ بال کے شوقین ہیں تو پھر آپ سٹیڈیم میں شادی کرسکتے ہیں۔ Catalonia Weddings Boutique نامی کمپنی آپ کو ایک سٹیڈیم میں شادی کی آفر دے رہا ہے۔
نیویارک کوسٹر
اگر آپ کو جھولے لیتے ہوئے شادی کرنی ہے تو نیویارک کے فن لینڈ میں رولا کوسٹر پر بیٹھ کر شادی کریںجس کی قیمت صرف 700ڈالر(70ہزارروپے) ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…