منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

پاکستان سے جنگ کی خواہش،سوارا بھاسکر نے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دیدیا،سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

datetime 23  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (آن لائن) انڈین ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر انتہائی بھونڈے انداز میں پاکستان کیساتھ جنگ کی خواہش کا اظہار کرنے والے بھارتی آرمی کے سابق جرنیل جی ڈی بخشی کو اداکارہ سوارا بھاسکر نے انڈیا کیلئے قومی شرمندگی قرار دیدیا۔

بھارتی فوج کی کشمیر رائفلز کے میجر جنرل (ر) گگندیپ بخشی (جی ڈی بخشی) پاکستان مخالف جذبات بھڑکانے میں ماہر سمجھے جاتے ہیں۔وہ ٹی وی چینلز پر بیٹھ کر نہ صرف پاکستان کیساتھ جنگ کیلئے جذبات بھڑکاتے رہتے ہیں بلکہ ان کا بولنے کا انداز اتنا جارحانہ ہے کہ ان کی چیخ و پکار کے باعث پروگرام کے اکثر شرکاء کا ان کیساتھ جھگڑا بھی ہوجاتا ہے۔جنرل جی ڈی بخشی کے بولنے کے انداز پر یوٹیوب کے نیوز لانڈری نامی چینل نے ایک ویڈیو بنائی ہے جس میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے منفی رویے اور جھوٹی رپورٹنگ پر تنقید کی گئی ہے۔اس ویڈیو میں لوگوں کو یہ بھی بتایا گیا ہے کہ انہیں بخشی بننے کیلئے کون کون سے جتن کرنے ہوں گے۔ مزاحیہ انداز میں جس طرح جی ڈی بخشی اور بھارتی میڈیا کی اس ویڈیو میں کلاس لی گئی ہے وہ دیکھنے سے تعلق رکھتی ہے۔اداکارہ سوارا بھاسکر نے بھی یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد شیئر کی اور اس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’ ویسے تو جی ڈی بخشی ہمارے لیے قومی شرمندگی کا باعث ہے لیکن یہ ویڈیو ان کے کردار کی بھرپور عکاسی کرتی ہے۔سوارا بھاسکر کی جانب سے جیسے ہی یہ ٹویٹ کیا گیا بھارتی سوشل میڈیا صارفین ان پر ٹوٹ پڑے۔ ٹوئٹر پر انڈیا میں اس وقت ٹاپ 10 ٹرینڈز میں سے 2 سوارا بھاسکر اور جنرل جی ڈی بخشی سے متعلق ہیں جن کا استعمال کرکے لوگ سوارا کے حق میں یا جی ڈی بخشی کے حق میں اپنے خیالات کا اظہار کر رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…