اتوار‬‮ ، 24 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کیا آپ جاننا چاہتے ہیں کہ آپ کی توبہ اللہ پاک کے حضور قبول ہوئی ہے یا نہیں ! جانئے وہ نشانیاں جن کے ذریعے سے آپ کو توبہ کا پیغام دیا جاتا ہے

datetime 27  جولائی  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)انسان خطا کا پتلا ہے اور اس سے غلطیاں سرزد ہو جانا ایک عام بات ہے کیونکہ رب تعالیٰ کے علاوہ کوئی مکمل نہیں اور اس کے بھیجے گئے نبی اور پیغمبر گناہوں سے معصوم ہیں۔ غلطیوں اور گناہوں پر ندامت دراصل ایمان کی نشانی ہے۔ حدیث شریف کا مفہوم ہے کہ جب تمہارے اچھے اعمال سے تمہیں مسرت محسوس ہونے لگے اور برے اعمال سے تکلیف اور غم محسوس ہو تو

یہ ایمان کی نشانی ہے۔ندامت کے بعد توبہ کا عمل ہے اوراس حوالے سے بعض لوگ نہایت تذبذب کا شکار رہتے ہیں کہ پتہ نہیں کہ ان کی توبہ اللہ تعالیٰ نے قبول کی بھی ہے کہ نہیں تو چند ایسی نشانیاں ہم یہاں آپ سے بیان کرنے جا رہے ہیں کہ جس سے آپ کو آپ کی اللہ تعالیٰ کے حضور پیش کی گئی توبہ کی قبولیت سے متعلق ذہنی سکون اور راحت کا احساس ہو گا بلکہ آپ رب کائنات کی بے پایاں رحمت کو بھی بخوبی محسوس کر سکیں گے۔ توبہ دراصل اپنے گناہوں پر گہرا دکھ اور ندامت محسوس کرنے کا ہی دوسرا نام ہے۔ جب انسان اپنے طرزعمل کو بدلنے کے لئے بے قرار ہوجاتا ہے تو یہ اس بات کی نشانی ہے کہ پروردگار نے اس پر کرم کردیاہے اور اسے ہدایت کا راستہ دکھادیا ہے۔علماءکہتے ہیں کہ دل کی اس بے قراری کا خاتمہ صرف اللہ تعالیٰ کی رضا و خوشنودی کے حصول سے ممکن ہے۔ اگر احساس ندامت اور توبہ کے بعد آپ کے دل کو قرار نصیب ہوجاتا ہے تو علما کے نزدیک یہ اس بات کی علامت ہے کہ پروردگار نے آپ کی توبہ قبول فرمائی ہے اور آپ کے دل کو اطمینان بخش دیا ہے۔دین اسلام بھی تمام مسلمانوں کو اپنی غلطیوں ، کوتاہیوں اور گناہوں پر نادم ہونے اور توبہ کی تلقین کرتا ہے کیونکہ اسلام کا سبق ہے کہ کائنات کا رب انسان سے 70مائوں سے زیادہ پیار کرتا ہے پھر وہ کیسے اس کی سچے دل سے کی گئی توبہ کو قبول نہیں فرمائے گا۔ اللہ کی رحمت سے مایوس لوگ ہی ندامت سے پرہیز اور توبہ سے دور بھاگنے کی کوشش کرتے ہیں جو کہ رب تعالیٰ پر ان کے کمزور ایمان اور عقیدے کی نشانی ہو تی ہے اور اللہ تعالیٰ مستقل اور مسلسل نافرمانیوں پر سخت ناراض ہوتے ہیں اور یہ توبہ ہی ہے جو مسلسل نافرمانیوں کے بعد رب تعالیٰ کے غضب سے نجات کا باعث بنتی ہے۔ گناہوں پر شرمندگی اور ندامت کا احساس نہ ہونا دراصل رب کے غصے اور غضب کی

علامت ہے۔ ترجمہ: اللہ نے رحمت کے سو حصے بنائے اور اپنے پاس ان مےںسے ننانوے حصے رکھے صرف ایک حصہ زمین پر اتارا اور اسی کی وجہ سے تم دیکھتے ہو کہ مخلوق ایک دوسرے پر رحم کرتی ہے ، یہاں تک کہ گھوڑی بھی اپنے بچہ کو اپنے سم نہیں لگنے دیتی بلکہ سموں کواٹھا لیتی ہے کہ کہیں اس سے اس بچہ کو تکلیف نہ پہنچے ۔یعنی اللہ اپنے بندوں پر مہربان ہے مگر وہ اپنے ہربندے سے محبت نہیں کرتا ۔ محبت اور رحم میں فرق ہے ۔ اللہ ایمان والوں سے ، حق پرستوں سے

صادقین سے ، مطیع وفرمانبرداروں سے ، محسنین سے محبت کرتا ہے مگر ظالموں اور کافروں سے محبت نہیں کرتا ۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے :ترجمہ: اے نبی آپ کہہ دیں کہ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں ، اگر وہ اعراض کرے تو یقینا اللہ کافروں کو پسند نہیں فرماتا (آل عمران:32)۔اس آیت کو مطلب یہ ہواکہ جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاتے ہیں اور ان کی اطاعت کرتے ہیں اللہ انہیں سے محبت کرتا ہے اور جو ایمان واطاعت قبول نہیں کرتے اللہ ان سے محبت نہیں کرتا ۔ ‎

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…