بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایگزیکٹ کے چیئرمین شعیب شیخ کا بیان ریکارڈ کرادیا

datetime 26  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوزڈیسک) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اور کارپوریٹ سرکل کے حکام نے شعیب احمد شیخ سے الگ الگ پوچھ گچھ کی۔ حکام نے ان سے طویل بیان کے دوران ایگزیکٹ کے اثاثوں، کاروبار اور جعلی ڈگریوں کے اجرا سے متعلق سوالات کئے۔ ذرائع کے مطابق شعیب احمد شیخ سے طلب کی گئی دستاویزات کی جانچ پڑتال بھی جاری ہے۔ ایف آئی اے حکام نے ایگزیکٹ کے دفتر کا دورہ بھی کیا اور مزید شواہد کی جانچ پڑتال کی۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ کے خلاف تحقیقات میں اب تک سامنے آنے والے شواہد کی روشنی میں ایف آئی آر کے مندرجات بھی تیار کر لئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ایگزیکٹ کے چونتیس سے زائد سائبر اکاو¿نٹس کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔ مشکوک اکاو¿نٹس کی بنا پر تفتیش کا دائرہ کار مزید بڑھائے جانے کا بھی امکان ہے۔ دوسری جانب ایگزیکٹ جعلی ڈگری سکینڈل کے حوالے سے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ایف آئی اے نے وزارت داخلہ کے ذریعے برطانوی حکومت سے بھی رابطہ کر لیا ہے۔ برطانیہ میں ایگزیکٹ کے بینک اکاو¿نٹس کے بارے میں بھی تفصیلات مانگ لی گئی ہیں۔ ایگزیکٹ سے کریمنالوجی کی ڈگری حاصل کرنے والے جین مورسین کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔ کمپنی سے قبضے میں لئے گئے کمپیوٹرز کی ابتدائی فرانزک رپورٹ بھی کل تیار ہو جائے گی۔ دوسری جانب کراچی میں لیگل ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم نے ایف آئی اے آفس میں ایگزیکٹ کے چھ کمپنی ڈائریکٹرز کے بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایگزیکٹ تعلیمی اداروں کی این او سی اور متعلقہ اداروں سے الحاق کی دستاویزات پیش نہیں کر سکی، تاہم ڈگریاں حاصل کرنے والوں کی تفصیلات اور فیس کی مد میں حاصل کی گئی رقسم کی دستاویزات ایف آئی اے کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ –



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…